جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

ہوا کی نمی کو پانی میں تبدیل کرنے والی بوتل ایجاد

datetime 30  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویانا(نیوز ڈیسک)آسٹریا کے ڈئزائنر نے ماحول دوست ایجاد کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ایسی بوتل بنائی ہے جسے سائیکل پر لگا کر سفر کے دوران ہوا کی نمی جمع کرکے اس سے قابلِ نوش پانی میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔یہ جدید بوتل آسانی سے کسی بھی سائیکل پر نصب کی جاسکتی ہے اور عملِ تکثیف (کنڈینسیشن) کے تحت ہوا میں موجود پانی کے بخارات کو جمع کرکے انہیں صاف پانی کی شکل دے سکتی ہیں۔ ڈیزائنر کے مطابق ہوا میں نمی کی مقدار جتنی زیادہ ہوگی بوتل میں پانی اتنی ہی جلدی بننا شروع ہوجاتا ہے جب کہ دلچسپ امر یہ ہے کہ نہ صرف مرطوب علاقوں بلکہ ریگستان کی فضاو¿ں سے بھی اس بوتل کے ذریعے پانی جمع کیا جاسکتا ہے۔شمسی توانائی سے چلنے والی یہ بوتل ”فونٹس“ کولر کی طرح کام کرتی ہے، جیسے جیسے سائیکل آگے بڑھتی ہے اندر ٹھنڈک پیدا ہوتی ہے جو ہوا کی نمی کو پانی بناتی رہتی ہے اور پانی قطرہ قطرہ نیچے جمع ہوتا رہتا ہے کیونکہ بخارات جمع ہوکر مائع شکل میں بدلتے رہتے ہیں۔ہوا میں اچھی نمی ہونے کی صورت میں یہ بوتل ایک گھنٹے میں آدھا لیٹر پانی جمع کرتی ہے اور اس کے لیے بہترین درجہ حرارت 30 سے 40 درجے سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 80 سے 90 فیصد موزوں ہے جب کہ اس میں ایک فلٹر بھی نصب ہے جو پانی کو گردوغبار اور دیگر جراثیم سے پاک رکھتا ہے۔اگرچہ ابھی پانی جمع کرنے کے لیے تیز ہوا درکار ہوتی ہے لیکن اب اس بوتل میں ہوا اندر جذب کرنے والے خودکار نظام پر بھی کام ہورہا ہے اور ساتھ ہی انتہائی خشک اور گرم علاقوں میں پانی جمع کرنے والی بوتل پر بھی تحقیق جاری ہے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…