بیکانور(نیوز ڈیسک)یورپی خلائی ایجنسی نے کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے لیس جدید سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا، سیٹلائٹ زلزلے اور سیلاب جیسے قدرتی آفات کی موثر نگرانی میں معاون ہوگا۔یورپی خلائی ایجنسی کے مطابق سیٹلائٹ کو قازقستان کے بیکانور خلائی مرکز خلا میں روانہ کیا گیا، یہ یورپین ڈیٹا ریلے پرگروام میں شامل پہلا سیٹلائٹ ہے، جس پر چون کروڑ ڈالر سے زائد لاگت آئی گی۔اس سیٹلائٹ کی مدد سے خلا سے زمین پر ڈیٹا کی ترسیل اور ریڈار تصاویر بھیجنے کا عمل مزید تیز ہو جائے گا اور آفات کی صورت میں بہتر اور جلد اقدامات میں مدد ملے گی ، اس پروگرام کے سلسلے میں دوسرا سیٹلائٹ آئندہ سال خلا میں بھیجا جائے گا۔