اسلام آباد(نیوزڈیسک) تقریباً 10 سال کے وقفے کے بعد ناسا کا جدید ترین خلائی جہاز، مشتری (جوپیٹر) کے قریب پہنچ کر وہاں پانی اور بادلوں پر تحقیق کرے گا۔اس خلائی جہاز کا نام ’جونو‘ ہے جو آئندہ سال جولائی میں سیارے کے قریب پہنچے گا اورنظامِ شمسی کے سب سے بڑے سیارے کی فضا کا جائزہ لے گا اور ساتھ ہی وہاں پانی کی ممکنہ موجودگی پر بھی تحقیق کرے گا۔ اس میں موجود حساس ترین سینسرز سیارے کی اندرونی خبربھی دیں گے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ مشتری کا قلب (کور) بھاری عناصرسے بنا ہے۔ماہرین کے مطابق اس تحقیق سے مشتری کی پیدائش اور ارتقا پر روشنی ڈالی جاسکے گی کیونکہ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ بھی ہماری زمین کی طرح وجود میں آیا ہے۔ جب یہ سیارہ بن رہا تھا تو اس پربہت سے پتھر آکرٹکرائے تھے اورخیال ہے کہ اسی عمل سے ہماری زمین پرسمندربنے ہیں۔ اسی لیے مشتری کو سمجھنا خود ہماری زمین کو جاننے کے لیے ضروری ہے۔ اس کے علاوہ بھی ہماری زمین سے باہر بھی کئی سیارے دریافت ہوتے رہتے ہیں جو مشتری جیسے ہیں اور خود مشتری کو سمجھ کر ہم ان سیاروں کو اچھے انداز میں سمجھ سکتےہیں۔واضح رہے کہ زمین سے 628,743,036 کلومیٹر دور مشتری ایک گیسی سیارہ ہے جس پر ہائیڈروجن اور ہیلیئم کی بہتات ہے اور اسے ناکام سورج بھی قراردیا جاتا ہے۔ اس پر تحقیق سے خود ہمارے نظامِ شمسی کو جاننے میں بھی مدد ملے گی۔
مشتری کے لیے ناسا کا خلائی جہاز اگلے سال جولائی میں سیارے کے قریب پہنچے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































