اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

datetime 5  جولائی  2025 |

اسلام آباد ( این این آئی) وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے اور گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین اور افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد ڈسپریٹی ریڈکشن الائونس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025سے ہو گا، جو جاری بنیادی تنخواہ پر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ گریڈ ایک سے 22تک کے ملازمین اور افسران کی تنخواہوں میں 30فیصد ڈسپریٹی ریڈکشن الائونس دینے کا علیحدہ سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈسپریٹی ریڈکشن الائونس کا اطلاق 30جون 2022ء کی بنیادی تنخواہ پر دیا جائے گا، ایسے سرکاری ملازمین جو یکم جولائی 2022ء یا اس کے بعد بھرتی ہوئے، ان کو 2017کے بنیادی پے اسکیل کی بنیاد پر الائونس ملے گا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ڈسپریٹی ریڈکشن الائونس کا اطلاق یکم جولائی 2025سے ہو گا۔واضح رہے کہ وفاقی بجٹ میں گریڈ ایک تا 22کی تنخواہ میں 10فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ آئین پاکستان میں مساوی حقوق سے متعلق دی گئی شق پر عمل درآمد کرتے ہوئے اہل سرکاری ملازمین کو 30فیصد کی شرح سے ڈسپیریٹی ریڈکشن الائونس دینے کی تجویز ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…