اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے میچ میں حارث رؤف کا طرزِ عمل کھیل کی روح کے منافی قرار پایا، جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔
عالمی کرکٹ کے ادارے نے پاکستانی فاسٹ بولر پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔
اس اضافے کے بعد حارث رؤف کے مجموعی ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔



















































