اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ٹوئٹرنے صارفین کوڈیٹا ہیکنگ کے خطرے سے خبردارکردیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )فیس بک اور ٹوئٹر اکاو¿نٹ کو ہیک کیے جانے کا سلسلہ اب بھی رکا نہیں اور ہیکرز مسلسل لوگوں کی معلومات ہیک کررہے ہیں لیکن اب یہ کام حکومتی سطح پر بھی ہونے لگا ہے اس لیے سوشل میڈیا ویب سائٹس ٹوئٹر نے خبردار کیا ہے کہ اس کے بعض صارفین کا ڈیٹا حکومتی سرکردگی میں کام کرنے والے ہیکرز ہیک کر سکتے ہیں۔ٹوئٹر کی جانب سے اپنے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اکاو¿نٹ محفوظ کرلیں کیونکہ ہوسکتا ہے کہ ان کا ڈیٹا حکومتی سرکردگی میں کام کرنے والے ہیکرز چوری کر سکتے ہیں۔ وارننگ میں مزید کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور ٹوئٹر اپنے صارفین کو متنبع کر رہا ہے کہ بعض صارفین کی معلومات کچھ حکومتی عناصر چوری کر سکتے ہیں جب کہ ان معلومات میں بالخصوص ای میل ایڈریس، آئی پی ایڈریس اور فون نمبر شامل ہیں۔ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایسے کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے کہ ان مخصوص صارفین میں سے کسی کا کوئی ڈیٹا چوری ہوا ہو تاہم اس مسئلے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ٹائٹر کے مطابق ان کے پاس اس سلسلے مین مزید کوئی معلومات نہیں ہیں اور نہ ہی واضح ہے کہ کون سی حکومتوں کا اس کوشش کے پیچھے ہاتھ ہے۔واضح رہے کہ اکتوبر میں فیس بک نے بھی اپنے صارفین کو ایسی ہی وارننگ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حکومتی حمایت یافتہ ہیکرز ان کا ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…