اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پیرس کانفرنس میں عالمی ماحولیاتی معاہدہ طے پا گیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پیرس میں ماحولیاتی کانفرنس میں 2050 تک دنیا کے درجہ حرارت میں اضافے کو دو ڈگری تک محدود کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔پیرس میں دو ہفتوں تک جاری رہنے بالی بات چیت میں عدلمی درجہ حرارت کو محدود کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔یہ پہلا عالمی معاہدہ ہے جس میں تمام ممالک نے کاربن کے اخراج میں کمی کا وعدہ کیا ہے۔معاہدے میں اس بات پر تفاق کیا گیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے لاحق خطرہ پہلے کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے اور اس میں کاربن کے اخراج میں کمی کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔پیرس کانفرنس کے شرکا ماحولیاتی معاہدے سے’قریب تر‘عالمی ماحولیاتی کانفرنس کا مقصد ہے کیا؟معاہدے کے تحت عالمی درجہ حرات میں اضافے کو دو ڈگری سے نیچے رکھا جائے گا اور مزید کوششیں کر کہ اس کو 1.5 ڈگری تک محدود کیا جائے گا۔اس معاہدے کے تحت ہونے والی پیش رفت کا ہر پانچ برس بعد جائزہ لیا جائے گائے گا۔2020 سے ترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے سالانہ ایک سو ارب ڈالر کی مالی مدد فراہم کی جائے گی اور اس مستقبل میں اس اضافہ کیا جائے گا۔معاہدے کے حتمی مسودے پر بات کرتے ہوئے فرانس کے وزیرِ خارجہ لوراں فیبیوس کا کہنا ہے کہ دنیا درجہ حرارت کو دو درجے اضافے تک محدود کیا جائے گا اور تمام ممالک قانونی طور پر اس پر عملدرآمد کے پابند ہونگے۔لوراں فیبیوس نے کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میری نظر میں ہم نے ایک جرات مندانہ اور متوازن معاہدے کیا ہے۔‘خیال رہے کہ کانفرنس کے شرکا تقریباً دو ہفتے کی سرتوڑ کوششوں کے بعد وہ ماحولیات کے حتمی معاہدے پر رضامند ہوئے ہیں۔فرانس کے دارالحکومت میں اس معاہدے پر رضا مندی میں تقریباً 16 گھنٹوں سے زیادہ کی تاخیر ہوئی۔معاہدہ طے پانے سے پہلے فرانس کی وزارتِِ خارجہ کے اہلکار نے اس سے قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندو¿ں کو بتایا تھا کہ بالآخر ہمارے پاس پیش کرنے کے لیے ایک معاہدہ تیار ہے جسے اقوامِ متحدہ کی چھ زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ پیرس کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک جو درج? حرارت میں دو سینٹی گریڈ کے ہدف کے حق میں تھے انھوں نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ وہ درج? حرارت میںاضافے کو حتی الامکان ڈیڑھ سینٹی گریڈ تک رکھنے کی کوشش کر یں گے۔بہر حال کاربن کے اخراج میں کمی کے طویل مدتی منصوبے کی زبان کو حوصلے پر پانی پھیرنے کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا گ?ا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…