کراچی(نیوزڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جمعہ کو پہلی ٹیلی کمیونی کیشن پالیسی کی منظوری دی جس میں موبائل اور آئی ٹی کمپنیوں کو وسیع مراعات دی گئی ہیں اور انہیں واٹر لیس، سیٹلائٹ کے ذریعہ افغانستان، ایران، انڈیا، پاکستان کے ساتھ ٹریفک کالز کی اجازت دے دی گئی ہے، روزنامہ جنگ کے صحافی خالدمصطفی کے مطابق متعلقہ کمپنیاں اس کیلئے سیکورٹی اداروں سے این او سی لینے کی پابند ہوں گی۔ سرحد پار فکسڈ لائن سروس کیلئے متعلقہ کمپنیوں کو کمیٹی سے منظوری بھی لینا ہو گی، کمیٹی میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت داخلہ، پی ٹی اے، سیکورٹی ایجنسیوں اور کابینہ ڈویژن کے نمائندے شامل ہوں گے۔ پالیسی کے تحت ڈی ٹی ایچ آپریٹرز کو سیٹلائٹ انٹر نیٹ سروس تک رسائی کی اجازت ہوگی، پیمرا سے لائسنس یافتہ ڈی ٹی ایچ آپریٹرز ٹی وی چینلز سروس کے ساتھ سیٹلائٹ انٹر نیٹ سروس فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، موبائل فون کمپنیوں کو باہمی طورپر 3Gاور 4Gاسپیکٹرم اورٹاورز استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی تاہم باہمی سہولتوں کے اس استعمال کے لئے پی ٹی اے سے اجازت لینا ہوگی ۔
موبائل وآئی ٹی کمپنیوں کو افغانستان، انڈیا ،ایران کیساتھ ٹریفک کالز کی اجازت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































