بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

لڑکے نے بیکار اشیاءسے روبوٹ اور بولنے والا کمپیوٹر تیار کر لیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2015 |

بولیویا (نیوز ڈیسک)بولیویا کا سترہ سالہ نوجوان بیکار اشیاءسے گھریلو استعمال کی اشیا ءبنانے کیلئے علاقے میں مشہور ہے۔ وہ بیکار اشیائ کو جوڑ کر کاشتکاری سمیت گھریلو آلات بنانے پر کمال مہارت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مغربی بولیویا کے پہاڑی علاقے آلتی پانو کا رہائشی اسبیتان کیوسپی چورا مختلف کباڑ کے سٹوروں سے بیکار آلات جمع کرتا ہے اور ان کی مدد سے روبوٹ اور دیگر اشیاءتیار کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کی بنا پر گھر والوں ہی نہیں پورے علاقے کے لوگوں کا چہیتا ہے۔ اس نے ایسا ہی کوڑکباڑ جمع کر کے ایک روبوٹ بنایا ہے جس سے نہ صرف کھیتی باڑی بلکہ خواتین کے روزمرہ کاموں میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ وہ ابتک بیس سے زائد روبوٹ بنا چکا ہے۔ اس کی تازہ ترین تخلیق دو ہزار آٹھ میں بننے والی فلم ”پکسر“ کے وال ای کمپیوٹر اینی میٹڈ روبوٹ جیسی گاڑی ہے۔ اس کی والدہ کہتی ہیں کیوسپی بچپن سے ہی کچھ نیا کرنے کا رجحان موجود تھا اور وہ چیزوں کے بارے میں تجسس اور دلچسپی رکھتا تھا۔ کیوسپی کہتا ہے وہ روبوٹ بنانے کا اپنا ادارہ بنانا چاہتا ہے۔ اس کی بنائی اشیاء میں ریموٹ کنٹرول کار‘ خود کار برقی نظام اور بولنے والا کمپیوٹر لوگوں کی دلچسپی کا باعث ہیں۔ اس کاکمپیوٹر ہسپانوی اور ایمارا زبان بولتا اور سمجھتا ہے



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…