ڈھاکہ(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیشی حکومت کو ایک طنزیہ مضمون میں مذاق کا نشانہ بنانے پر ایک معروف مصنف کو گرفتار کرلیا گیا۔یہ واقعہ بنگلہ دیش میں ایک ایسے وقت میں پیش آیا، جب حکومت نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر فیس بک پر لگائی جانے والی پابندی کو 3 ہفتوں کے بعد اٹھایا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلیٹ فورسز کے ترجمان میجر رومان محمد نے بتایا کہ ریپڈ ایکشن بٹالین (آر اے بی) کے افسران نے رفعت احمد کو ملک کے متنازع انٹرنیٹ قانون کے تحت فیس بک پر ایک پوسٹ لگانے پر گرفتار کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مصنف کو فیس بک پر حکومت کے خلاف اشتعال انگیز تحریر لگانے پر گرفتار کیا گیا۔ آر اے بی نے احمد پر ان کے قلمی نام ”موجا لوس“ یا ”کیا آپ مذاق بنارہے ہیں“ کے ذریعے اپنی تحریر لگانے کا الزام لگایا ہے، جس میں کرپشن اور امن و امان کے مسائل کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کے قدامت پسند معاشرے کو ایک طنزیہ نظر سے دیکھا گیا تھا۔واضح رہے کہ مذکورہ فیس بک پیج، جس پر 7 لاکھ سے زائد پرستار موجود ہیں، نے گذشتہ ماہ بنگلہ دیشی حکومت کو سیکیورٹی کو وجہ بنا کر فیس بک، موبائل میسنجر، واٹس ایپ اور وائبر پر پابندی لگانے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا –
فیس بک پر حکومت کو مذاق کا نشانہ بنانے پر معروف مصنف گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































