اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موبائل فونز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان میں اتنے جراثیم ہوتے ہیں جتنے ٹوائلٹ میں بھی نہیں ہوتے مگر اس کی صفائی ممکن نہیں کیونکہ پانی یا صابن اس ڈیوائس کو خراب کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتے ہیں۔ویسے تو واٹر پروف اسمارٹ فونز تو اب پرانی خبر بن چکے ہیں درحقیقت ایسی ڈیوائسز تو کئی برسوں سے جاری ہورہی ہیں مگر اب جو اسمارٹ فون سامنے آیا ہے اس کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا۔اس اسمارٹ فون میں کبھی بھی بیکٹریا جمع نہیں ہوسکتے کیونکہ اسے آپ صابن سے رگڑ رگڑ کر صاف جو کرسکتے ہیں۔یہ ہے دنیا کا پہلا سوپ پروف اسمارٹ فون ڈیگانو ریفرے جسے جاپان میں تیار کیا گیا ہے۔کیوسیرا نامی کمپنی کا یہ اسمارٹ فون ہر قسم کے ماحول میں بغیر کسی ڈر کے استعمال کیا جاسکتا ہے اور یہ ڈر بھی نہیں ہوتا کہ وہ گندا یا گرد آلود ہوجائے گا، کیونکہ اسے صابن سے جو دھویا جاسکتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کچن، گھر سے باہر یہاں تک کہ نہاتے ہوئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔یہ فون پانی میں بھیگ جائے تو بھی اس کی ٹچ اسکرین متاثر نہیں ہوجتی جبکہ یہ خراشوں کو بھی خودکار طور پر ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس میں اسمارٹ سونک ریسیور نامی فیچر بھی ہے جو آڈیو کو بغیر اسپیکر کے بھی سنانے کی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔اس فون میں اینڈرائیڈ 5.1 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جبکہ اس کی اسکرین 5 انچ 720p ڈسپلے کی حامل ہے۔13 میگا پکسلز کے کیمرہ اور 3000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ اسے جمعہ کو جاپان میں 465 ڈالرز کے عوض فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































