نیو یارک(نیوز ڈیسک)بظاہر گوگل جی میل کو ختم کرکے اس کے متبادل کے طور پر نئی سروس ‘گوگل ان باکس’ متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
گزشتہ کئی روز سے گوگل کے متعدد صارفین کو ایک نوٹیفیکیشن موصول ہورہا ہے جس میں اس کے نئے ان باکس کو آزمانے کی دعوت دی جارہی ہے۔لاگ ان کرتے ہی ایک پاپ اپ آپ کی اسکرین پر نظر آئے گا جس میں اس نئی سروس کو آزمانے پر آپ کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس لنک کا یو آر ایل جی میل ڈاٹ کام کے بجائے ان باکس ڈاٹ گوگل ڈاٹ کام نظر آرہا ہے جس سے بظاہر یہ تاثر ملتا ہے کہ گوگل جی میل کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ اگر آپ کو یہ نئی سروس پسند نہیں اور جی میل پر ہی واپس جانے کے خواہشمند ہیں تو آپ اسے باآسانی بند کرسکتے ہیں۔فوربس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گوگل نے صارفین کو پرانے یا نئے فارمیٹ پر رہنے کا آپشن دیا ہے۔گوگل ان باکس کو اکتوبر 2014 میں لانچ کیا گیا تھا تاہم اسے جیل میل صارفین کے لیے روک دیا گیا تھا تاہم اب گوگل جی میل صارفین کو اس پر منتقل ہونے کی دعوت دے رہا ہے۔ایک اور ویب سائٹ نائن ٹو فائیو گوگل کے مطابق گوگل اس خاموش منتقلی پر کافی عرصے سے کام کررہا تھا اور اب تک کے نتائج کافی حوصلہ افزا رہے ہیں۔تو اپنے جی میل اکانٹ کا اچھی طرح دیکھ لیں کیوں کہ شاید ہم سب کو 2016 کے اختتام تک جی میل کو خدا حافظ کہنا پڑ جائے۔
جی میل کا اختتام ،نئی سروس متعارف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































