جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پانی سے چلنے والا لیمپ تیار

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فلپائن کی خاتون سائنسدان نے بجلی سے محروم غریب علاقوں میں روشنی پہنچانے کیلئے ایک حیرت انگیز لیمپ تیار کیا ہے جو کھارے پانی سے مناسب روشنی فراہم کر سکتا ہے۔ آئسہ مجینو نامی فلپائن خاتون سائنسدان نے اس ایجاد کا نام ”سسٹین ایبل آلٹر نیٹو لائٹننگ سالٹ“ رکھا ہے جو خصوصاً سمندری علاقوں میں رہنے والے افراد کیلئے ایک مثرایجاد ثابت ہو سکتی ہے۔ اس انوکھی ایجاد کے تحت اگر سمندری پانی دستیاب نہ ہو تو ایک گلاس پانی میں 2 چمچ نمک ملا کر 8 گھنٹے تک روشنی حاصل کی جاسکتی ہے۔ آئسہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسے بنانے کیلئے انتہائی محنت کی ہے تاکہ کیمیائی کمپانڈ (مرکبات)، تعامل (ری ایکشن) کو بڑھانے والے عمل انگیز کیٹے لسٹ اور دھاتوں کا درست انتخاب کیا جاسکے او ر مطلوبہ روشنی حاصل کی جاسکے۔ اس کیلئے انہوں نے سادہ گیلوانی سیل کا طریقہ آزمایا جس میں نمکین پانی سے بجلی حاصل کی جاتی ہے۔ آئسہ کے مطابق نمکین لیمپ نہ صرف بنانا بہت آسان ہے بلکہ یہ اتنا کم خرچ ہے کہ اسے غریب افراد بھی خرید کر استعمال کر سکتے ہیں، پھر مٹی کے تیل سے روشن ہونے والے چراغوں اور لالٹین سے اندرونی آلودگی اور آگ سے جلنے کا خطرہ موجو دہوتا ہے جب کہ اس ایجاد سے کاربن فٹ پرنٹس نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ڈاکٹر آئسہ اپنی ایجاد کو مصنوعات کی بجائے ایک سماجی تحریک قرار دیتی ہیں، ان کی ایجاد کی افادیت ثابت ہو چکی ہے اور اسے کئی بین الاقوامی ایوارڈ اور اعزازات مل چکے ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…