اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اکثر دیکھا گیا ہے کہ بچے اپنی زندگی میں مگن ہو کر بوڑھے والدین کو وقت نہیں دے پاتے جس کی وجہ سے والدین تنہائی کا شکار ہو جاتے ہیں لیکن اب کا بہترین حل تلاش کرلیا گیا ہے۔ہیزبرو( Hasbro)نامی کمپنی نے ایک ایسی روبوٹک بلی تیار کر لی ہے جسے نہ نہلانے کی جھنجھٹ نہ کھلانے پلانے کی فکر بلکہ یہ روبوٹک بلی تنہائی دور کرنے کے ساتھ ساتھ سکون بھی فراہم کرے گی۔اس روبوٹک بلی کے ساتھ کھیل کر آپ لطف اندوز بھی ہو سکتے ہیں، بلی میں ایسے سینسرزاور جدید ٹیکنالوجی سے لیس سسٹم نصب کیا گیا ہے جو ہاتھ لگاتے ہی عام بلیوں کی طرح رد عمل کا اظہار کر تی ہیں، فی الوقت اس کی فروخت امریکا تک ہی محدود ہے۔