اسلام آباد(نیو ز ڈیسک ) اگر پاکستان میں نہیں تو کم ازکم دیگر ترقی یافتہ ممالک میں اسمارٹ فون چابیوں اور نقدی کی جگہ لے چکے ہیں اور اب اس کے بعد ایک فون میں ”ای سگریٹ“ کا اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔امریکی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ اس فون کا نام ”ویپورکیڈ“ ہے جسے دنیا کا پہلا دخانی ( دھویں والا) فون کہا جاسکتا ہے جس سے ٹیکسٹ ، ای میل اور فون پر بات کرتے ہوئے اس میں موجود کارٹریج اور نلکی سے سگریٹ کے کش بھی لگائے جاسکتے ہیں۔ اس دلچپسپ فون میں ای سگریٹ کی کارٹریج 30 مختلف ذائقوں میں تیار کی گئی ہے جو فون کے اوپری حصے میں نصب ہوجاتی ہے اور اس سے تمباکو نوشی کا شوق پورا کیا جاسکتا ہے جب کہ صارف اگر چاہے تو سگریٹ کی نال لمبی کرکے موبائل فون کو بطور حقہ بھی استعمال کرسکتا ہے۔
کمپنی نے اس کے لیے 2 سیٹ بنائے ہیں جو 3 جی اور 4 جی سروسز فراہم کرتے ہیں اور ان کی قیمت 300 اور 500 ڈالر ہے، ان میں اینڈرائڈ کٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جب کہ اس میں ای سگریٹ (ویپنگ) ایپ ہے۔ کمپنی کا کہنا ہےکہ معمولی تبدیلی کے بعد موبائل فون میں دوائیں اور دمے کے مریضوں کے لیے پمپ نما دوائیں بھی شامل کی جاسکتی ہیں۔
سگریٹ پینے والوں کے لیے ”ای سگریٹ“ موبائل فون تیار
24
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں