جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فٹ بال کھیلنے اور فارسی بولنے والا انسان نما روبوٹ تیار

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک ) ایرانی سائنسدانوں اور انجینیئروں نے ایک انسان نما روبوٹ تیار کیا ہے جو نہ صرف انسانوں کی طرح چلتا ہے بلکہ فٹ بال کھیلنے کے ساتھ فارسی بھی بولتا ہے۔
اس کے چاروں ہاتھ پاو¿ں انسانی اعضا کی طرح حرکت کرتے ہیں۔ روبوٹ کا وزن 98 کلوگرام اور قد قریباً 6 فٹ ہے جو چہرے کے احساسات دیکھ کر ان کی نقل اتارتا ہے، اس میں آواز پہچاننے والا نظام موجود ہے لیکن فی الحال یہ فارسی ہی بول سکتا ہے، سرینا نامی روبوٹ تہران یونیورسٹی کے روبوٹکس ڈپارٹمنٹ نے بنایا ہے۔

surena-iii

پروجیکٹ کے سربراہ پروفیسر یوسفی کوما کے مطابق وہ اب روبوٹ کے دوسرے مرحلے پر کام کررہے ہیں جو صحت کے علاوہ قدرتی آفات میں مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے اس روبوٹ کو ’ انسانیت اور امن ‘ کی جانب ایک قدم قرار دیا ہے۔ روبوٹ کا بازو، دھڑ، ٹانگیں ، گردن اور دیگر حصے کئی ڈگری تک گھوم سکتے ہیں۔ اس طرح یہ گیند کو لات مارسکتا ہے اور چیزوں کو گرفت میں لے سکتا ہے۔ سائنسدانوں نے اس کی تیار میں مائیکروسوفٹ کے کائنیٹک سینسر کی مدد لی ہے۔

Iranian-humanoid-robot-Surena-III-13

تہران یونیورسٹی کی جانب سے جاری ایک وڈیو میں سرینا روبوٹ کو ناہموار زمین پر چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایران کے6 مختلف اداروں کے 70 سے زائد ماہرین اور انجینیئروں نے 8 سال کی محنت کے بعد روبوٹ تیار کیا ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…