اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

فیس بک کے دفتری ورڑن کا میسنجر متعارف

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )فیس بک نے دفتری ساتھیوں کے لیے ایک نجی سوشل نیٹ ورک فیس بک ایٹ ورک کے لیے چیٹنگ میسنجر بھی متعارف کرادیا۔ فیس بک ایٹ ورک کے میسنجر کو ورک چیٹ کا نام دیا گیا ہے جس کی مدد سے دفاتر میں کام کرنے والے افر
اد ایک دوسرے کو انفرادی سطح پر پیغامات بھیج سکیں گے، گروپ چیٹس کا حصہ بن سکیں گے، تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ وائس کالز اور اسٹیکرز استعمال کرسکیں گے۔ اس اپلیکشن کو فیس بک نے خاموشی سے جمعرات کو گوگل پلے اسٹور پر جاری کیا۔ فیس بک کے مطابق آئی او ایس ورڑن کے لیے کام جاری ہے اور وہ جلد سامنے آئے گا۔ فیس بک کے مطابق اس کا یہ دفتری سوشل نیٹ ورک رواں سال کے آخر یا اگلے سال کے شروع میں عوامی سطح پر متعارف کرایا جاسکتا ہے جو کہ مفت استعمال کے لیے ہوگا۔ فیس بک ایٹ ورک پروگرام پر رواں برس جنوری سے کام جاری ہے اور اب تک سینکڑوں کمپنیوں کو اس کا حصہ بنایا جاچکا ہے۔ فیس بک کے مطابق اب تک تین سو کاروباری ادارے اس پلیٹ فارم کو استعمال کررہے ہیں جن میں بینک، ٹریول کمپنیاں، مشروب ساز کمپنیاں اور دیگر شامل ہیں۔ کاروباری اداروں کے لیے فیس بک کا یہ ورڑن دیکھنے اور استعمال کرنے میں عام استعمال ہونے والے فیس بک کے ورڑن جیسا ہی ہے مگر اس کی ویب سائٹس الگ ہوں گی اور کمپنیوں کو اس پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کے لیے اپنے عملے کے نئے اکاﺅنٹس بنانا ہوں گے۔ یہ صارفین کی مرضی ہوگی کہ وہ اپنے ذاتی اور دفتری اکاﺅنٹ کو اکھٹا کرنے کا لنک منتخب کرسکیں۔ اس پلیٹ فارم پر لوگوں کو دستاویزات شیئرنگ، مباحثے، اعلانات، گروپس، ایونٹس اور دیگر فیچرز دستیاب ہوں گے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…