اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بہترین کارکردگی اور ذہنی سکون کیلئے آپ کا ڈیسک ٹاپ کیسا ہونا چاہیے؟ ماہر نفسیات

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہترین کارکردگی اور ذہنی سکون کیلئے آپ کا ڈیسک ٹاپ کیسا ہونا چاہیے؟ ماہر نفسیات نے بتادیاہمارے کمپیوٹر کا ڈیسک ٹاپ بعض اوقات ایسا ہوجاتا ہے کہ کام کرتے ہوئے ہمیں ذہنی تنا? ہونے لگتا ہے لیکن اب ماہرین نفسیات نے اس مشکل کو آسان کرتے ہوئے بتادیا ہے کہ یہ کیسا ہو کہ ہم اپنی کارکردگی میں اضافہ کرسکیں۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ماہر نفسیات اور ڈائریکٹر میڈیا سائیکالوجی ریسرچ سینٹر نیوپورٹ بیچ کی پامیلا روٹلیج کا کہنا ہے کہ ڈیسک ٹاپ کو بھر کر مت رکھیں بلکہ اسے صاف رکھنے سے ہمیں ذہنی سکون میسر رہتا ہے اور کارکردگی میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔اس نے مزید کچھ دلچسپ ٹپس دی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔
درست وال پیپر کا استعمال
ہمیشہ ایسا وال پیپر استعمال کریں جس میں آئی کونز کیموفلاج نہ ہوجائیں۔اسی طرح موسم کی مناسبت سے وال پیپر کا استعمال بھی جسم پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے جیسے گرمیوں میں ٹھنڈک والے وال پیپرزکافی سکون دیتے ہیں۔ماہرین ک کہنا ہے کہ سرخ رنگ کی وجہ سے انسان کو توانائی ملتی ہے جب کہ نیلے رنگ والے وال پیپر سے پرسکون اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
کم استعمال ہونے والے آئی کونز
ایسے آئی کونز جنہیں آپ کبھی کبھار استعمال کرتے ہیں کو ڈیلیٹ کردیں یا انہیں کہیں اور رکھ دیں کہ اس طرح آپ کا ڈیسک ٹاپ صاف ستھرا رہے گا اور آپ کو تھکاوٹ کا احساس نہ ہوگا۔بہت زیادہ آئی کونز کی وجہ سے نہ صرف آپ تھکاوٹ کا شکار ہوں گے بلکہ اہم آئی کونز ڈھونڈنے میں بھی دقت پیش آئے گی۔
بہت زیادہ براﺅزر ٹیب کھولنے سے اجتناب کریں
کوشش کریں کہ ایک براﺅزر میں بہت زیادہ ٹیب نہ کھولے جائیں کہ اس طرح نہ صرف کمپیوٹر کی سپیڈ کم ہوگی بلکہ آپ جلد اکتاہٹ اور تھکاوٹ کا شکار ہوجائیں گے۔
ای میل اور سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ہروقت کھول کر مت رکھیں
ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ جب ہم اپنے اکاﺅنٹس ہر وقت کھول کررکھتے ہیں تو کوئی بھی نیا نوٹیفیکیشن اور ای میل ہمارے کام کی استطاعت کو کم کرتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ نئی ای میل اور نوٹفیکیشن پر ہمارا دماغ ڈی ٹریک ہوجاتا ہے اور ہم اپنے کام پر توجہ نی ہونے کی وجہ سے تھکنے لگتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ اپنے کام کے دوران ان چیزوں سے دور رہیں اور کام مکمل ہونے پر انہیں کھولا جائے۔
میوزک کا استعمال اور ڈیسک ٹاپ
ایسا میوزک سنیں جو آپ کو پرسکون کرے لیکن ایسا میوزک نہ ہو جو آپ کو اپنے کام سے ڈی ٹریک نہ کرے۔میوزک سنتے ہوئے اس سائیٹ کو ڈیسک ٹاپ پر minimizeکرلیں کہ اس طرح آپ بآسانی کام بھی کرسکیں گے اور کمپیوٹر بھی سست نہیں ہوگا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…