اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ایسی چار جنگ کیبل تیار جس نے سب کی مشکل آسان کر دی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنا موبائل رات کو چارجنگ پر لگاکر سوتے ہیں تاکہ جب اگلی صبح وہ بیدار ہوں تو ان کا موبائل مکمل طور پر چارج اور سارادن وہ اسے بآسانی استعمال کرسکیں۔پھر رات کو جب بیٹری بالکل ختم ہونے والی ہوتی ہے تو وہ پھر موبائل کو چارجنگ پر لگاکرسوجاتے ہیں۔یہ ایک اچھی اور آسان عادت تصور کی جاتی ہے لیکن جب بیٹری سوفیصد چارج ہوجاتی ہے اور اس کے بعد بھی چارجنگ آن رہنے کی وجہ سے سمارٹ فون کی بیٹری کمزور ہونے لگتی ہے اور ایک وقت آتا ہے کہ یہ بے کارہوجاتی ہے۔اس چیز کو سامنے رکھتے ہوئے ایک امریکی کمپنیUsBidiنے ایسی چارجنگ کیبل متعارف کروادی ہے جو موبائل کو100فیصد چارج کرنے کے بعد خودبخود چارج کرنا بند کردے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف موبائل کو چارجنگ مکمل ہونے کے بعد بیٹری کومزید چارج نہیں کرے گی بلکہ اسے کمپیوٹرUSBمیں لگاکر بھی موبائل کو تیزی سے چارج کیا جاسکے گا۔جب ہم اپنے موبائل کو کمپیوٹر USBسے چارج کرتے ہیں تو یہ زیادہ تیزی سے چارج نہیں ہوتا جس کی وجہ ماہرین یہ بتاتے ہیں کہ USBموبائل کو کمپیوٹر کے ساتھsyncکرتے ہوئے کم وولٹیج دیتی ہے اور موبائل چارج ہونے میں زیادہ وقت لیتا ہے۔تاہم کمپنی نے کیبل کے کنارے پر ایک بٹن لگادیا ہے جو دبانے کے بعدsyncکے عمل کوروکے گا اور موبائل تیزی سے چارج ہوگا۔اس کیبل کو فروری2016ئ میں مارکیٹ کیا جائے گا اور اس کی قیمت32ڈالر(3200روپے) ہوگی۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ قیمت زیادہ نہیں کیونکہ اس طرح صارفین اپنے موبائل کی بیٹری کی عمر بڑھنے سے انہیں زیادہ دیر تک استعمال کرسکیں گے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…