اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان میں بچوں کےلئے جدید سکیورٹی گارڈ گھڑ ی متعارف

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان میں بچوں کی سیکیورٹی سے پریشان والدین کے لیے ایک جدید گھڑی متعارف کردی گئی ہے۔ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار کی جانب سے تیار کی گئی اس گھڑی کی مدد سے بچے اسکول میں ہوں یا کہیں اور والدین سے صرف ایک بٹن کی دوری پرہوں گے اور کسی بھی پریشانی یا ایمرجنسی کی صورت میں گھڑی کا بٹن دباتے ہی والدین کے موبائل پر الرٹ کال چلی جائے گی۔صرف یہی نہیں والدین کو اسی وقت بچے کی لوکیشن بھی معلوم ہو جائے گی اور غیر معمولی حالات کی صورت میں بچے اپنے والدین کو گھڑی کا بٹن دبا اپنی معلومات فراہم کر سکیں گے.کراچی میں ہونے والی ایک ٹیکنالوجی نمائش کے دوران یہ گھڑی متعارف کروائی، جس کا نام ‘کمپینیئن’ (Companion) یعنی ‘ساتھی’ رکھا گیا ہے۔یہ گھڑی خاص طور پر ایسے چھوٹے بچوں کو مد نظر رکھ کر بنائی گئی ہے جو موبائل فون استعمال کرنا نہیں جانتے اور کسی مشکل کی صورت میں محض ایک بٹن دبا کر مدد حاصل کرسکتے ہیں۔کمپنی ذرائع کے مطابق گھڑی کی قیمت 8 سے 10 ہزار تک ہوسکتی ہے، جس کاایک اہم فیچر جیو فینسنگ ہے یعنی ایک ایسا گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس)جو جغرافیائی حدود کی وضاحت کرتا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے والدین اس وقت الرٹ ہوسکیں گے جب ان کے بچے گھڑی کا مخصوص بٹن دبا کر انھیں آگاہ کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ والدین گوگل میپس کی مدد سے اپنے بچوں کی لوکیشن سے بھی آگاہ ہوسکیں گے۔کمپنی نے اپنی فرنچائز کے ذریعے گھڑیوں کے آرڈرز لینے کا آغاز کردیا ہے اور جلد ہی والدین ریٹیل اسٹورز سے یہ گھڑیاں خریدنے کے قابل ہوسکیں گے۔پاکستان، جہاں تشدد اور اغوا برائے تاوان جیسے واقعات عام ہیں، یہ گھڑی ایک انقلابی اقدام ثابت ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…