جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

کپڑوں کو تبدیل کیے بنا بدلنے والی ڈیوائس

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )برطانیہ کے میساچوسٹس انسیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ایک ایسی ڈیوائس بنائی ہے جو کپڑوں کو از خود موقعہ کی مناسبت سے تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ویئر ایبل ڈیوائس سے شرٹ کو پروگرام کیا جا سکتا ہے اور وہ کپڑوں کا بھی رنگ تبدیل کیا جا سکتاہے۔مثال کے طور پر ڈیوٹی ٹائمنگ میں شرٹ کا رنگ مخصوص رہے گا اورا گر رات میں پارٹی پر جانا ہو تو شرٹ اپنا رنگ خود ہی تبدیل کر لے گی۔ ماہرین کا کہناتھا کہ ویئر ایبل ڈیوائس سے پہنے ہوئے لباس کا گھیرا خود ہی اوپر، نیچے ہوتا ہے اور پھولوں سے سجا لبا س بھی بن سکتا ہے جو نہایت آہستگی سے کھِلتے اور بند ہوتے ہیں۔اس ایجاد کے سائنسدان 35 سالہ کوئلہو نے ریو ڈی جنیرو میں ہونے والی ایم ٹیک کی کانفرنس میں اپنی ایجاد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تحقیق سے فلموں میں دکھائی جانے والی سائنس فکشن اب حقیقت کا روپ دھار رہی ہے اور ٹیکنالوجی کی حیران کن ترقی ڈرونز سے لے کر طب کے شعبے میں ہو رہی ہے۔سائنسدان کوئلہو نے ایک ایسی ڈیوائس بھی بنائی ہے جو ایسے لوگوں کا پتہ لگا سکتی ہے جس سے آپ بات کر سکتے ہوں، فلرٹ کر سکتے ہوں یا پھر ان سے بچنا چاہو۔ یہ ڈیوائس ایک عام گھڑی کی شکل کا کمپیوٹر ہے جس میں آپ کا ذاتی ڈیٹا موجود ہوتا ہے، یہ ڈیٹا فیس بک یا دیگر ذرائع سے لیا جا سکتا ہے۔ یہ ڈیوائس کمرے میں موجود دیگر افراد کی ڈیوائس سے رابطہ کرتی ہے۔ماہرین نے اس ڈیوائس کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہاآپ کسی ایونٹ میں جاتے ہیں اورکلائی پر بندھا ہوا یہ بینڈ کسی دوسرے کے بینڈ سے رابطہ کرتا ہے۔ اگر کسی اجنبی اور آپ کے درمیان کچھ بھی مشترک نہیں ہے تو اس پر سرخ لائٹ اور اگر مشترک ہو تو سبز روشنی جلنے لگتی ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…