جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیس بک کی جانب سے غم کی کیفیت میں سکون دینے والا فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) کہا جاتا ہے کہ ماضی کی یادیں تعلق توڑ لینے کے بعد زیادہ تکلیف دہ بن جاتی ہیں اور اگر بار بار سامنے آجائیں تو درد دل بن جاتی ہیں اسی لیے فیس بک یادوں سے اپنے صارفین کو دور رکھنے اور ان لمحات میں سکون دینے کے لیے ایسا فیچر متعارف کرارہا ہے جن سے کوئی بھی اپنے سابق شوہر، بیوی یا دوست کی پوسٹ اور تصاویر کو ہائیڈ کر سکتا ہے جب کہ اسے اس کی خبر تک نہیں ہوگی۔
فیس بک کا اس نئے ”بریک اپ پروٹیکشن“ فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو لوگ اپنے شوہر یا پارٹنر سے علیحدگی اختیار کرلیتے ہیں لیکن ان کی پرانی پوسٹ اور تصاویر مسلسل ان کے سامنے آکر انہیں جذباتی طور پر ٹھیس پہنچاتی ہیں ان کے لیے یہ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے آن کرتے ہی وہ ان تمام سے نجات حاصل کرلیں گے۔
فیس بک کے مطابق یہ آپشن ان لوگوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اپنے سابقہ تعلقات یعنی سابقہ بیوی، شوہر، گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ کی جانب سے جارحانہ رویئے سے بچنے کے لیے ان کو بلاک کیے بغیر ان سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ انہیں اس کی خبر بھی نہ ہو۔ یہ فیچر اپنے تعلقات کا اسٹیٹس تبدیل کرنے کے بعد صارف کو یہ سہولت بھی فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے سابق پارٹنرکے بھیجے گئے گزشتہ تمام پوسٹ سے ان کا نام ہٹا سکے۔
فیس بک کے پراڈکٹ مینجر کے مطابق فیس بک چاہتا ہے کہ وہ مشکل لمحات سے گزرنے والے اپنے صارفین کے لیے ایسے وسائل فراہم کرے جس سے انہیں ان حالات کا سامنا کرنے کی ہمت مل سکےاور وہ مزید درد ناک لمحوں سے بچ سکیں اس لیے ان کی کوشش ہے کہ وہ اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ خوشیاں دیں اور یہ فیچر اسی سلسلے کا حصہ ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…