اسلام آباد(نیوز ڈڈیسک)ایرا نی سا ئنسدا نوں نے جدیدہیومنوئیڈ(Humanoid) رو بوٹ تیار کر لیا ہے جو انسا نو ں کو طرح کام سر انجا م دے سکتا ہے۔سورینا3 نامی اس رو بو ٹ کا نا م قدیم ایرا نی جنگجو کے نا م پررکھا گیا ہے جسے تہر ان یو نیور سٹی سے تعلق رکھنے والے 20ایرا نی سائنسدانوں نے مشتر کہ طو ر پر تیار کیاہے۔ انسا نوں کی طر ح چلنے پھر نے والا یہ ایڈوانس رو بوٹ 6 فٹ اونچا اور اس کا وزن 216پونڈزہے۔واضح رہے کہ ایرا نی سا ئنسدا نوں نے 2008میں انسانی شکل کا پہلا روبوٹ سوریناتیار کیا تھا جبکہ 2010میں سورینا2تیار کیا گیا تھااور اب اسی سلسلے کا یہ تیسرا روبوٹ ہے جو گزشتہ ماڈلز سے زیادہ جدیدٹیکنالوجی کا حامل ہے۔