منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کائنات میں نئے سیاروں کا وجود

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) امریکی ریاست ایریزونا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کائنات میں کوسمک بادلوں کی بیچ میں ایک سیارہ جنم لے رہا ہے جس کا نام ایل کے سی اے 15 رکھا گیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس سیارے کی پیدائش کے عمل کو ٹیلی سکوپ کی مدد سے پہلی دفعہ دیکھا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیارے کے ارد گرد موجود ڈسٹ اور کوسمک گیسیں سیارے میں جمع ہو رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیارے کے بننے کا عمل آج تک کبھی نہیں دیکھا گیا اور نہ ہی نظام شمسی کے باہر کوئی ایسا وجود میں میں آیا ہے۔ ماہر خلا بازوں کا کہنا ہے کہ نئے بننے والے سیارے کے گرد گیسوں کا وسیع جھرمٹ موجود ہے جبکہ سیارے کے نیچے کسی طرح کی گیس موجود نہیں ہے۔ ماہرین نے ایل کے سی اے 15 کے ارد گرد خالی علاقوں کا مشاہدہ کیا ہے جو زمین سے صرف 430 نوری سال کے فاصلے پر وجود میں آ رہا ہے۔ ماہرین نے خورد بین سے روشنی کے منسوخ ہونے کے عمل کا مشاہدہ کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے بننے والے سیارے کی حاصل ہونے والی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ سیارے پر ٹمریچر تقریبا 9700 ڈگری ہے اور سیارے پر بہت زیادہ انفراریڈ اور ایلفا ایچ موجود ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے بننے والے سیارے کی جنم کو دیکھ کر سیاروں کے بننے اور ڈسک پلینٹ کے بارے میں سمجھنے میں مدد ملے گی۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…