اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سکائپ نے اپ ورژن متعار ف کرادیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مائیکروسافٹ نے اینڈرائیڈ ڈیوائس کے لیے اپنی اسکائپ اپلیکشن کا اپ ڈیٹ ورڑن متعارف کرایا ہے جس میں چند نئے فیچرز کو شامل کیا گیا ہے جو یقیناً مددگار ثابت ہوں گے۔ اس انسٹنٹ میسجنگ اور ویڈیو چیٹ اپلیکشن میں صارفین اب دیگر چیزوں کے ساتھ اپنی پسند کے ویڈیو پیغامات بھی اسمارٹ فونز پر محفوظ کرسکیں گے۔ اینڈرائیڈ کے لیے اسکائپ 6.11 ورڑن میں صارفین کو ویڈیو میسج سیو کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ اس کے لیے انہیں بس ویڈیو میسج پر کلک کرنا ہوگا اور پھر وہ اسے اپنی ڈیوائس کی فوٹو گیلری میں محفوظ کرسکیں گے، اس فیچر کا مطالبہ صارفین کافی عرصے سے کررہے تھے۔ اسی طرح صارفین اب اپنے کانٹیکٹ یا چیٹ پر کچھ دیر تک کلک کرکے رکھیں گے تو ان کے سامنے ایک ٹول بار کھل جائے گا جس کی مدد سے وہ اس فرد کے بھیجے گئے تمام پیغامات کو ریڈ یا مکمل طور پر میوٹ نوٹیفکیشنز میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکائپ نے اپنے بلاگ پوسٹ میں ان فیچرز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اپلیکشن کے لیے سرچ کی فعالیت کو بھی بڑھایا گیا ہے اور اب صارفین اپنی سابقہ بات چیت میں سے بھی مواد سرچ کرسکتے ہیں جبکہ یہی کام کانٹیکٹس اور گروپ ناموں میں بھی ہوسکتا ہے۔ اینڈرائیڈ کے لیے نئے اسکائپ ورڑن میں صارفین کو یہ موقع بھی دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ڈیوائس کی فوٹو گیلری سے تصاویر کو گروپ بات چیت میں شیئر کرسکیں۔ مانے یا نہ مانے مگر اس سے پہلے گروپ چیٹنگ میں اس طرح تصاویر شیئر کرنا ممکن نہیں تھا۔ اسکائپ نے اس نئے ورڑن میں صارفین کے لیے موجیز کو بھی اپ گریڈ کیا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…