جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

امریکی ماہرین نے دنیا کی سب سے مختصر ترین نینو آبدوز تیار کرلی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) رائس یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دنیا کی سب سے چھوٹی آبدوز تیار کرلی ہے جو 244 ایٹموں پر مشتمل ہے اور صرف صرف خردبین سے ہی دکھائی دیتی ہے۔
امریکی ماہرین کی جانب سے تیار کردہ یہ آبدوزاگرچہ آبدوز جیسی نہیں کیونکہ اس میں ایٹموں کو اس طرح جوڑا گیا ہے کہ وہ آبدوز جیسے دکھائی دیتے ہیں۔ اس میں دم جیسے پروپیلر صرف 18 نینومیٹر جسامت کے ہیں اور جب وہ گھومتے ہیں تو آبدوز آگے بڑھتی ہے یہاب تک کسی محلول میں سب سے تیز رفتار سے سفر کرنے والا مالیکیول ہے جس کی تفصیلات نینولیٹرز نامی تحقیقی جرنل میں شائع ہوئی ہیں۔ اس سے قبل یہ ٹیم ایک ایک مالیکیول کی کار بناچکی ہے جس میں چار پہیئے، ایکسل، اور سسپینشن نظام بھی تھا جو ایک سطح پر چل سکتی تھی۔
ماہرین کے مطابق یہ نینو آبدوز 20 مراحل سے گزارنے کے بعد بنائی گئی ہے، اس کی موٹر بالکل اسی اصول پر آگے بڑھتی ہے جس طرح چھوٹے بیکٹیریا اور جراثیم پانی میں تیرتے ہیں، لیکن یہ اس وقت تک چلتی رہتی ہے جب تک اس پر روشنی پڑتی ہے۔ ماہرین اس کی رفتار اور آگے بڑھنے کے عمل کا مشاہدہ اسکیننگ ٹنلنگ مائیکروسکوپ اور فلوریسنٹ مائیکروسکوپی سے کررہے ہیں جب کہ سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ آبدوز نما یہ مالیکیول بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوسکتا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…