اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سونی کے اسمارٹ فونز تو صارفین کے دلوں کو بھاتے ہیں مگر اس کی یہ نئی گھڑی ہو سکتا ہے کہ آ پ کو اس کمپنی کا سب سے بڑا پر ستار بنادیں ۔سونی نے اپنی نوعیٹ کی منفرد تری ایف ایس ای واچ متعارف کرائی ہے یہ ایف ایس ای واچ 21 نومبر سے جاپان میں فروخت کے لئے پیش کی جارہی ہے اس کا بیشتر حصہ ای پیپر پر تیار کیا گیا ہے یعنی آ پ اسے کاغذی گھڑی بھی کہہ سکتے ہیں ۔ سونی نے اس اگھڑی کو اس گھڑی کو اس خیال سے بنایا ہے کہ وہ صارفین کو ایسی ڈیوائس فراہم کر ے جس کا وزن ہی نہ ہو۔ ابھی یہ بات تو سامنے آسکی ہے کہ سونی کی جانب سے اسے دنیا بھر میں کس فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا تاہم اسے آن لائن خریدا جا سکتا ہے ۔ جاپان میں اس گھڑی کی قیم 241 ڈالرز رکھی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ ایف ای سی واچ در حقیقت اسمارٹ واچ نہیں بکلہ ایک گھڑی ہی ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں