اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ا امریکہ کی ریاست وائیومنگ میں کتوں سے پیار کرنے والے جوڑے نے کتوں کے لیے گھر پر ملنے والے مٹیریل سے چشمہ بنایا جو کتوں کی آنکھوں کو سورج کی روشنی اور مٹی سے بچاتا ہے۔ ریکس سپیس چشمہ بنانے والے ایڈن ڈونے اور جیس ایملو کا کہنا تھا کہ انہیں ہیکینگ کا شوق ہے اور ان کے کتے ہیکینگ کے دوران ان کے ساتھ ہوتےہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کتے جرمن شیفرڈ کو پہاڑوں پر چڑھنے کی وجہ سے کیرٹیسز (آنکھوں کا انفکشن) جو الٹرا وائلٹ ریز کی وجہ سے ہوتا ہے جبکہ ان کے دوسرے کتے ہسکی کو آنکھوں کے گرد سن برن ہو گیا تھا۔ ایڈن اور ایملو کا بنایا ہوا حفاظتی ماسک دونوں صورتوں میں آنکھوں کی حفاظت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس چشمے سے ان کے کتوں کی آنکھیں خطرناک حالات میں بھی ٹھیک رہیں گی۔ اس چشمے میں پولی کاربونیٹ لینز اور نرم فوم ہے جو کتے کے منہ پر آسانی سے چڑھ جاتا ہے اور اس چشمے کے منہ پر ہونے کے باوجود کتا پورا منہ کھول سکتا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تربیت یافتہ کتے اس ماسک کو آسانی سے پہن لیتے ہین جبکہ دوسرے کتے ماسک پہننے سے کتراتے ہیں مگر چشمے کے ساتھ لگی ہوئی سٹرپ ماسک کو منہ پر رکھنے میں مددکرتی ہے۔ ریکس سپیس ماسک امریکہ کی ملٹری اپنے کتوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔کتوں کی آنکھوں کے لیے بنایا گیا ریکس سپیس(چشمہ )79.95 ڈالر میں مارکیٹ میں میسر ہیں۔