جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

لوڈشیڈنگ کا علاج، موم بتی سے موبائل فون چارج کیجئے

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) پاکستان میں لوڈشیڈنگ میں مسلسل اضافہ کے باعث مختلف طریقوں سے صورتحال پر قابو پانے کے راستے نکالنا شروع کر دیئے ہیں اور اب تو موم بتی سے موبائل فون چارج کرنے کا طریقہ بھی دریافت کر لیا گیا ہے. ماہرین نے ایک ایسا تھرمو الیکٹرک جنریٹر بنایا ہے جو بلیک آو¿ٹ کی صورت میں موم بتی سے ڈھائی واٹ بجلی پیدا کرتا ہے، جو ایک موبائل فون کو چارج کرنے کے لیے کافی ہے جب کہ اس سے چھوٹے کیمروں کو بھی بجلی دی جاسکتی ہے۔ برتن نما آلے کے پیندے میں تھرمو الیکٹرک جنریٹر نصب ہے۔ اس میں پانی بھرکرنیچے موم بتی جلائی جاتی ہے اور 6 گھنٹوں میں یہ 2 آئی فونز چارج کرسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل میں ابھی کچھ وقت لگے گا لیکن موم بتی چارجر گھر کے اندر رہتے ہوئے حرارت سے بجلی بناتا ہے اور مستقل بنیادوں پر ہموار چارج فراہم کرتا ہے۔ کمپنی اس کے لیے ایک خاص موم بتی خود فراہم کرتی ہے اور جلد ہی تمام اقسام کی موم بتی سے اسے چارج کرنا ممکن ہوگا۔ اس نظام کی قیمت 41 ڈالر یعنی 4100 پاکستانی روپے کے برابر ہے۔ دوسری جانب یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے طالبعلموں نے ایک ایسی آرام دہ کرسی بنائی ہے جو دائیں بائیں ڈولتی ہے اور اسی حرکت سے توانائی پیدا کرتی ہے، اس کرسی سے موبائل فون بھی چارج کیے جاسکتے ہیں۔ وولٹا نامی اس کرسی کے نیچے ایک پنڈولم ہے جو ایک یوایس بی پورٹ کے ذریعے موبائل فون چارج کرتی ہے۔ ان دریافتوں سے امید ہے کہ سب سے زیادہ فائدہ پاکستانیوں کو ہی ہوگا



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…