بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کی موبائل کمپنی ہووائی نے دس منٹ میں چارج ہونے والی بیٹری تیارکر لی ہے۔چین کی لیتھیئم آن سے بنائی گئی بیٹری 50 فیصد پہلے پانچ منٹ میں چارج ہو جاتی ہے۔3000 ملی ایمپئر آر کی بیٹری کا سائز دوسرے سمارٹ فونز میں استعمال ہونے والی بیٹری جتنا ہے۔چین کی بنائی گئی ایک اور بیٹری600 ملی ایپمئر کی بیٹری 68 فیصد تک دو منٹ میں چارج ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ہووائی کے ترجمانوں کا کہنا ہے کہ کم وقت میں چارج ہونے والی بیٹری الیکٹرونک ڈیوائیسز خاص طور پر موبائلز،الیکٹرونک ویہیکلز،ویئرایبل ڈیوائسز اور موبائل پاور سپلائز میں ایک انقلابی قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلدکافی ختم کرنے کے ساتھ ہی اپنا فون چارج کرنے کی صلاحیت رکھتے والی بیٹری مارکیٹ میں میسر ہو گی۔چین نئی بنائی گئی بیٹری کوکمپنی کے 56ویںڈ بیٹری سمپوزیم میں پیش کرے گا۔گذشتہ سال برطانیہ نے آئی فون 6 کے لیے ایک چھوٹا پروٹوٹائپ ہائیڈروجن پاور سیل بنایا تھا جو ایک ہفتے تک چل سکتا تھا۔اس پروٹوٹائپ میں انرجی ہائیڈروجن اور آکسیجن کے ملاپ سے بنتی ہے جو بائی پراڈکٹ کے طور پر پانی اور حرارت خارج کرتی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں