اسلام آباد(نیوزڈ یسک ) امریکا میں پولیس اہلکاروں نے گوگل کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی جدید ترین ڈرائیورس بس کار کو چلنے سے روک دیا ایسا اس لیے کیا گیا کیونکہ بغیر ڈرائیور چلنے والے یہ کار انتہائی سست رفتار سے محو سفر اور نہ صرف اپنے مسافروں کےلئے بلکہ سڑک پر چلنے والی دوسری ٹریفک کےلئے بھی خطرے کا باعث بن رہی تھی ۔ ڈرائیور لیس کار کو گوگل کے اپنے گھر ماﺅ نٹین دیو سلکیون ویلی میں روکا گیا ، مقامی پولیس کے مطابق ایک الکار نے اس کار کو سڑک پر چلتے ہوئے دیکھا جو 24 میل فی گھنٹہ رفتار سے چل رہی تھی اور اپنے پیچھے آنے والی دوسری گاڑیوں کی رفتار میں بھی کمی کا سبب بن رہی تھیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو رہا تھا موٹر سائیکل سوار اہلکار نے گوگل کی اس کار کو روکا اس میں سوار افراد کو اتار کر اپنی تحویل میں لے لیا بعد ازاں گوگول کی جانب سے ازارہ تفن اس واقعے کی تصاویر بھی جاری کر دیں