اسلام آباد(نیوزڈیسک)فیس بک کا استعمال ہم لوگ اپنی پریشانی کم کرنے اور خوش ہونے کے لئے کرتے ہیں لیکن پانچ چیزیں ایسی بھی ہیں جو ہمیں فیس بک پر اداس کردیتی ہیں،آئیے آپ کو ان باتوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
دوسروں کی خوشی
ہم فیس بک پر اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے سٹیٹس پڑھتے ہیں اور کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو ہمیں اداس کرجاتی ہیں۔یونیورسٹی آف ہیوسٹن کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق جب ہم کسی کی زندگی کے اچھے پہلوﺅں کو دیکھتے ہیں تو ہم اپنی ناکامی پر دکھ میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
آپ کی خوشی اور دوستوں کاغصہ
اکثر یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ آپ کی جانب سے شیئر کی گئی خوبصورت لمحات کی تصاویر آپ کے دوستوں اور رشتے داروں کو آگ بگولا کردیتی ہیں اور وہ اس کا اظہار حقیقی زندگی میں کرتے ہیں جس کا دکھ آپ کو ہمیشہ رہتا ہے۔
پوسٹس پڑھنا لیکن کمنٹ نہ کرنا
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم متعدد پوسٹس پڑھتے ہیں اور جو ہمارے خیالات سے ہم آہنگ نہیں ہوتیں ،ہم ان پوسٹس پر کمنٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن پھر وقت کی کمی یا دوستی کے خیال کی وجہ سے ایسا نہیں کرپاتے۔ایسی پوسٹس دیکھ کر کمنٹ نہ کرنے کا دکھ بھی کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔یونیورسٹی آف مشی گن کے تحقیق کاروں کاکہنا ہے کہ جب ہم دوسرے افرادکی پروفائل دیکھتے ہیں تو بھی ہم کافی کشمکش کا شکارہونے لگتے ہیں۔
فرینڈ ریکویسٹ
اگرآپ کسی کو فرینڈ ریکویسٹ بھیجیں لیکن وہ اس پر کوئی توجہ نہ دے اور آپ کو نظر انداز کردیں تو یقین جانئے ایسا لگتا ہے کہ کسی نے آپ کی حقیقی زندگی میں بے عزتی کردی ہے۔یہ احساس آپ کو کافی دکھی کردیتا ہے۔
منفی خبر بتانے پر
اگرآپ فیس بک پر منفی خبریں شیئر کریں تو لوگوں کو اس کا کافی غصہ ہوتا ہے اور وہ اس کا اظہار کمنٹ کی صورت میں آپ کی مذمت کرکے کرتے ہیں جو کہ آپ کے لئے کافی دلبرداشتہ ہوتا ہے۔
ایسی پانچ خوشیاں جو فیس بک آپ سے دور رکھتی ہے
16
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں