جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

سائنسدان کرہ ارض پر میلوں پھیلی ہوئی آئس شیٹس کے راز جاننے کی جستجو میں

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سائنسدان کرہ ارض کے دونوں سروں پر میلوں پھیلی ہوئی آئس شیٹس کے راز جاننے کی جستجو میں ہیں۔ان گلیشیئرز کے پگھلنے کے خطرات تو واضح ہیں مگر اس کی رفتار کیا ہوگی، اس سوال کا صحیح جواب تلاش کرنا خاصا مشکل ہے۔ صدیوں سے برف گر کے جم رہی ہے یہاں تک کہ گرین لینڈ کی آئس شیٹ ساڑھے چھ لاکھ مربع میل پر پھیل گئی اور کئی جگہ اس کی چوڑائی دس ہزار فٹ ہوچکی ہے۔
اسی طرح کا عمل انٹارکٹیکا میں جاری ہے جہاں برف کی چادر اس سے کہیں بڑے علاقے لگ بھگ 54 لاکھ مربع میل پر پھیل چکی ہے مگر خطرے کی گھنٹی یہ ہے کہ گرین لینڈ اور انٹارکٹیکا کے یہ برفانی علاقے جتنی برف انھیں مل نہیں رہی اس سے کہیں زیادہ برف چھوڑ رہے ہیں۔ سائنسدانوں نے اپنی ایک رپورٹ میں جو نیویارک ٹائمز میں شایع ہوئی ہے اندازہ لگایا ہے کہ اگر یہ ساری برف پگھل جائے تو سمندروں میں پانی کی سطح دو سو فٹ بلند ہوجائے گی۔
یہ ساری برف مستقبل قریب میں پگھلنے والی نہیں مگر سمندر کی سطح میں صرف چار پانچ فٹ کا اضافہ ہوجائے تو وہ نیویارک جیسے کئی شہروں کو ڈبونے کے لیے کافی ہوگا۔ گلوبل وارمنگ کے خطرات محض خیالی نہیں ہیں اگر ہم اپنی حرکتوں سے موسموں کی حرارت میں صرف دو تین ڈگری کا اضافہ کردیں تو گرین لینڈ کی برف غائب ہوسکتی ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…