جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

6من وزنی عورت کے وزن بڑھنے کے اسباب اور کامیاب علاج

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کی سب سے زیادہ موٹی 240کلو گرام (6من )وزنی عورت کا موٹا پا کم کرنے کیلئے اس کے معدے کی بائے پاس سرجری کی گئی۔چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چین کی سب سے زیادہ موٹی 240کلو گرام وزن کی حامل عورت کا حال ہی میں وزن کم کرنے کیلئے اس کے معدے کی بائے پاس سرجری کی گئی۔چانگک شہر کی رہائشی 31سالہ اس موٹی عورت کا کہناہے کہ موٹاپا کا شکار ہونے کے بعد وہ صحت کے دیگر مسائل کی بھی شکار ہوئیں جس میں صحیح طرح سے سانس لینے میں دشواری بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ موٹا پا نے اس کی نفسیات پر بھی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔خود اعتمادی میں کمی کے بعد لوگوں کی عجیب گھورتی نظروں اور چبھتے الفاظوں سے بچنے کیلئے وہ گزشتہ 6سالوں سے گھر سے باہر ہی نہیں نکلتیں۔عورت کا کہناہے کہ میرا موٹا پا کا ذمہ کھانے میں بے اعتدالی ہے۔میں باربی کیو اور بیئر کی بہت شوقین ہوں۔موٹی عورت کا کہناہے کہ وہ ایک ہی نشست میں 100کباب اور 20بوتلیں بیئر کی پی سکتی ہے۔خاتون کاکہناہے کہ مڈل سکول میں داخلے کے وقت اس کا وزن 95کلو گرام تھا جس میں کالج جانے کے وقت تک 150کلوگرام مزید اضافہ ہوا۔اس کا کہناہے کہ سرجری کے تھوڑے عرصے کے بعد ہی میرا وزن تقریباً 5کلو کم ہوا ہے جس کے بعد میں کسی سے بات کرنے کے قابل ہوئی ہوںڈاکٹرز کا کہناہے کہ سرجری کے بعد اب اس کا وزن ہرسال 50کلو گرام تک کم ہوتا رہے گا لیکن وزن میں کمی کیلئے ایک ہی نشست میں بیئر کی 20بوتلوں کے بجائے ان میں کمی کرکے 10بوتلوں تک آنا ہوگا۔واضح رہے کہ چین سب سے زیادہ موٹے افراد کی آبادی کے لحاظ سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ایک حالیہ اندازے کے مطابق چین کی 30فیصد آبادی وزن کی زیادتی جبکہ 11فیصد موٹاپے کی شکار ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…