جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

کم عمر بچوں کو سکول بھیجنے سے ان کی نفسیات پر مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) بچوں کو بہت چھوٹی عمر میں اسکول بھیجنے سے ان کی نفسیات پر مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور کنڈرگارٹن درجے میں ایک سال کی تاخیر سے بچے میں 11 برس کی عمر تک توجہ بھٹکنے اور بدترین رویئے کو 73 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔اسٹینفرڈ یونیورسٹی میں گریجویٹ اسکول ا?ف ایجوکیشن کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہےکہ اسکول تاخیر سے بھیجنے کے مثبت اثرات وقت کے ساتھ کم نہیں ہوتے اور اسکول بھیجنے میں صرف ایک سال کی تاخیر بچوں کی اگلی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے۔تحقیق کے لیے ڈنمارک میں 7 سے 11 سال تک کے بچوں اور ان کی ذہنی کیفیات کا بھی جائزہ لیا گیا اور والدین سے ان کے متعلق سوالات کیے گئے جن میں 35 ہزار سے زائد والدین نے سروے کے جوابات دیئے اور اس کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ جو بچے بڑی عمر میں اسکول میں داخل کیے گئے ان میں 11 برس تک پہنچتے پہنچتے بھی توجہ کا ارتکاز بہتر تھا اور ان کی تعلیمی کارکردگی بہتر تھی۔ماہرینِ نفسیات کا کہنا ہےکہ بچوں کو اسکول نہ بھیجا جائے تو وہ گھر میں ہی اپنے کھیل وضع کرکے اپنی تسلی کرتے ہیں اور اس سے ان کے جذبات کی تسکین ہوتی ہے جب کہ اسکول میں بچوں کی وہ ا?زادی چھن جاتی ہے جو ان کی دماغی نشوونما کےلیے ضروری ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں میں توجہ کی کمی اور شدید سرگرمی یا اضطراب کو اٹینشن ڈیفیسٹ ہائپر ایکٹیوٹی ڈس ا?رڈر یا ( اے ڈی ایس ڈی) کہا جاتا ہے جس کے شکار بچے کسی بات پر ٹھیک سے توجہ دینے کی بجائے اچھل کود کرتے رہتے ہیں، اس کیفیت میں ان کی تعلیمی کارکردگی پر بہت برا اثر پڑتا ہے اور اگر بچوں کو ابتدائی عمر سے اسکول تاخیر سے بھیجا جائے تو اس کیفیت میں کمی کی جاسکتی ہے۔فن لینڈ اور جرمنی جیسے ممالک بچوں کو چھوٹی عمر میں اسکول بھیجنے کی بجائے انہیں مناسب عمرمیں اسکول میں داخل کراتے ہیں اور عالمی سطح پر ان ممالک کے 15 سالہ بچے بہترین کارکردگی دکھاتے ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…