جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

1983 میں دنیا ختم ہونے والی تھی، امریکی خفیہ کاغذات میں انکشاف،نیویارک ٹائمز

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)حال ہی میں سامنے آنے والے خفیہ کاغذات سے پتہ چلا ہے کہ 1983 میں دنیا ختم ہونے والی تھی۔نیویارک ٹائمز کے مطابق روسی حکام کو یقین تھا کہ یورپ میں ہونے والی نیٹو¿ کی ایٹمی مشقیں ایبل آرچر83 صرف مشقیں ہی نہیں بلکہ اصل حملہ ہے، جسے چھپانے کےلیے مشقوںکا نام استعمال کیا گیا ہے۔ روسی افواج نے اپنے ایٹمی میزائلوں کو یورپ میں لانچ سائٹس پر منتقل کرنا شروع کر دیا تھا اور اپنے ہوائی عملے کو بھی یورپی اہداف پر بم گرانے کے لیے چوکس کردیا تھا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ 1962 کے کیوبن میزائل مسئلے کے بعد دنیا ایٹمی ہتھیاروں کی جنگ کے نزدیک ترین پہنچ گئی تھی۔اگر کبھی امریکا یا روس کے بیچ لڑائی ہوئی توکروڑوں لوگ مارے جائیں گے، جن کی زیادہ تعداد کا تعلق یورپ سے ہوگا۔ ایٹم اور ہائیڈروجن بموں کی تابکاری سے یورپ رہائش کے قابل بھی نہیں رہے گا۔ حال ہی میں سامنے آنے والے 15 فروری 1990 کے صدر کے غیر ملکی انٹیلی جنس ایڈوائزری بورڈ کے تجزیے میں کہا گیا ہے کہ 1983 میں امریکا اور روس کے تعلقات انتہائی خراب ہوگئے تھے۔اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ روسی فوجی حکام نے ایبل آرچر کو اصل حملوں کے لیے کورتصور کرتے ہوئے پہلے سے حملہ کرنے کی تیاری کر لی تھی۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…