بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

گوگل کا صارفین کےلئے بڑا اعلان

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آ پ گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ اب ویب براﺅزر کچھ آپریٹنگ سسٹمز پر کام نہیں کر سکے گا ۔جی ہاں گوگل کروم بلاگ پر اعلان کیا گیا ہے کہ اب یہ براﺅزر ونڈوز ایکس پی ،وسٹا اور میک اور ایکس 10.6 اور ڈیوائسز کی سپورٹ نہیں کر ے گا ۔گوگل کے مطابق یہ پرانے خاص طور پر ایکس پی جیسے آپریٹنگ سسٹمز کروم براﺅز ر پر اہم سیکیورٹی اپ ڈیٹس کی پیشکش نہیں کرتے جس کے باعث ان میں صارفین کے لئے سائبر خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔ گوگل کے مطابق ان پر انے آپریٹنگ سسٹمز میں کروم براﺅزر کا م تو کرتا رہے گا مگر وہ مکمل طور پر فعال نہیں ہو گا کیونکہ اس کےلئے نئی اپ ڈیٹس اور فیچرز اب صارفین کو فراہم نہیں کیے جا ئیں گے ۔
گوگل کا کہنا ہے کہ اس اعلان پر عملدرآمدرواں سال کے اندر ہی ہو جائے گا اور آئندہ سال کے اندر ہی شروع ہو جائے گا اور آئندہ سال اپریل تک صارفین کو ونڈوز یا او ایس کا نیا ورژن اپنی ڈیوائسٹ میں انسٹال کرنا ہو گا تاکہ وہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں ۔ خیال رہے کہ ونڈوز ایکس پی اگرچہ 14 سال پرانا آپریٹنگ سٹم ہے مگر یہ دنیا بھر میں بہت زیادہ استعمال کیا جا رہاہے حال ہی میں بمشکل ونڈوز 8.1 آپریٹنگ سسٹم اکس پی سے آگے نکلنے میں کامیاب رہا ہے تاہم اب بھی ونڈوز کے 11.68 فیصد صارفین اس کو ہی استعمال کررہے ہیں

مزید پڑھئیے:ریحام خان نے کس طرح پی ٹی آئی کو اپنے ذاتی اور مالی مفاد کے لئے استعمال کیا؟ تہلکہ خیز انکشافات
ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…