اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت کی وجہ سے جنوبی امریکا کے ملک پرو میں گلیشیئرز تیز رفتاری سے پگھل رہے ہیں ، اس صورت حال میں برف کا بڑا تودہ گرنےاور سونامی جیسی لہروں کا خطرہ ہے۔ماہرین کی ایک ٹیم پرو میں 2013 سے گلیشیئرز سے متعلق ڈیٹا جمع کررہی ہے ،جن کے مطابق گزشتہ 30 برسوں کے دوران گلیشیئرز کے پگھلنے کی شرح میں 3 سے 4ر گنا اضافہ ہوا ہے،اس کی بنیادی وجہ ماحول کے لیے نقصان دہ گیسوں کے اخراج اور عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گلیشیئرز پگھلنے سے بڑا برفانی تودہ گرنے ، سونامی جیسی لہروں اور تباہ کن سیلاب کا خطرہ ہے۔