جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

فیس بک کی اپنی نوعیت کی پہلی منفرد اپلیکشن متعارف

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی ایک نئی اپلیکشن متعارف کرا دی۔نوٹیفائی نامی یہ نیوز اپلیکشن صارفین کو ان کی پسند کے مطابق خبروں اور ایونٹس کے بارے میں نوٹیفکیشن فراہم کرے گی۔اس فیچر کے تحت بزنس، کلچر، انٹرٹینمنٹ، فوڈ اور دیگر شعبوں کے حوالے سے اپنی مرضی کے مواد کا انتخاب صارفین کریں گے جن کے نوٹیفکیشن ان کو اسمارٹ فونز پر موصول ہوں گے۔اس اپلیکشن میں جب صارف کسی کیٹیگری کو منتخب کرے گا تو اس کے سامنے اسٹیشنز کی فہرست آجائے گی جن میں سے وہ الرٹس کے حصول کے لیے اپنی پسند کا انتخاب کرسکیں گے۔اس فیچر کے تحت بریکنگ نیوز اور موسم کے الرٹس بھی صارفین کو موصول ہوسکیں گے تاہم فی الحال ایسی معلومات فراہم کرنے والے امریکی ادارے ہی ہیں۔اس حوالے سے فیس بک نے مختلف میڈیا اداروں سے معاہدے بھی کیے ہیں جو اس فیچر کے لیے مواد فراہم کریں گے۔تاہم صارفین کو بھی نوٹیفائی کے لیے اسٹیشنز کا انتخاب کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ انہیں منفرد معلومات ہی موصول ہو ورنہ ایک ہی خبر کے تین یا چار نوٹیفکیشنز بھی موصول ہوسکتے ہیں۔اس نئے فیچر کو دیکھ کر بظاہر محسوس ہوتا ہے کہ فیس بک کی جانب سے حریف ویب سائٹ ٹوئٹر کو ہدف بنایا جارہا ہے جس نے حال ہی میں مومنٹس نامی ٹول متعارف کرایا تھا جبکہ ایپل کی جانب سے نیوز سروس کے نام سے فیچر پیش کیا گیا۔اس سے پہلے فیس بک نے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے انسٹنٹ آرٹیکلز کا فیچر متعارف کرایا تھا جس میں براہ راست فیس بک پر مختلف اخبارات اور اداروں کے مضامین پڑھے جاسکتے تھے۔فی الحال نوٹیفائی فیچر آئی فون کے صارفین کو دستیاب ہے اور یہ کب تک اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے پیش کیا جائے گا اس بارے میں فیس بک نے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان نے کس طرح پی ٹی آئی کو اپنے ذاتی اور مالی مفاد کے لئے استعمال کیا؟ تہلکہ خیز انکشافات
ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…