جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

50کروڑ انسانوں کے فضلے سے 13 کروڑ گھروں کو بجلی فراہم کی جاسکتی ہے، ماہرین

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اونٹاریو(نیوز ڈیسک) ماہرین کے مطابق انسانی فضلہ بھی گائیں اور دیگر مویشیوں جیسی ہی میتھین گیس پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اورصرف 3 ممالک انڈونیشیا، ایتھوپیا، برازیل کے 50 کروڑ سے زائد افراد کے فضلے سے 13 کروڑ 80 لاکھ گھرانوں کو بجلی فراہم کی جاسکتی ہے۔کینیڈا میں یونائیٹڈ نیشنز یونیورسٹی میں پانی، ماحول اور صحت کے انسٹی ٹیوٹ کے اندازے کے مطابق دنیا میں تمام انسانوں کے فضلے سے جو توانائی پیدا کرسکتے ہیں اس کی قدر 9 ارب 50 کروڑ ڈالر کے برابر ہوگی۔ اسی طرح عالمی سطح پر خشک انسانی فضلے سے 20 لاکھ ٹن چارکول کے برابر توانائی حاصل کی جاسکتی ہے جس سے ماحول، توانائی اور صحت کے بہت سے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں اور اس کیلیے بہت زیادہ اخراجات کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔رپورٹ کے مطابق انسانی فضلے سے توانائی کے حصول سے ماحول دوست کاروبار اور کمپنیوں کی راہیں کھل سکتی ہیں۔ انسانی فضلے میں 25 سے 45 فیصد تک جلنے والے اجزا ہوتے ہیں جنہیں چارکول اور بائیوگیس میں بدلا جاسکتا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق دنیا میں ڈھائی ارب آبادی کو رفع حاجت کی سہولیات دستیاب نہیں جس کی 60 فیصد تعداد بھارت میں ہے اور اگر صرف ان پر توجہ دی جائے تو سالانہ 20 کروڑ ڈالر کی بائیوگیس تیار کی جاسکتی ہے جس سے ایک سے 2 کروڑ گھروں کو بجلی فراہم کرنا ممکن ہے۔ اسی طرح انسانی پیشان میں فاسفورس پوٹاشیئم اور سلفر ہوتی ہے جسے زراعت میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…