اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اب سے دو ماہ قبل ایپل نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنا اب تک کا سب سے بڑا ٹیبلیٹ آئی پیڈ پرو متعار ف کرارہی ہیں تاہم اس وقت اسے خریدنا نا ممکن نہیں تھا مگر اب اسے 11 نو مبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ اپنی طرز کا یہ مفرد آ ئی پیڈ بدھ کو صارفین کے لئے دستیاب ہو گا ۔پہلے 24 گھنٹے کے لیے اس ڈیوائس کو صرف آن لائن خریدا جا سکے گا جبکہ اسٹور ز پرآئی پیڈ رواں ہفتے کے آخر تک پہنچ سکے گا ۔ایپل کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی کہ صارفین کو یہ آ ئی پیڈ جمعرات یا جمعہ کو مل سکے گا یا نہیں ؟ایپل کی جانب سے اسے صرف امر یکا نہیں بلکہ 50 کے قریب ممالک میں فروخت کےلئے بیک وقت پیش کیا جائے گا ۔یہ 12.9 انچ ٹیبلٹ ایپل پینسل اور اسمارٹ کی بورڈ کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے جن کی قیمت الگ سے با لتر تیب 99 لرز 169 ڈالرز رکھی گئی ہے ۔آئی پیڈپرو کی اپنی قیمت 799 ڈالرز سے شروع ہو گی جو کہ 32 جی بی اسٹوریچ کے ساتھ وائی فائی کی پیشکش کر ے گا ۔یہ 128 جی بی کا ٹیبلیٹ صارفین کے لیے 1079 ڈالرز میں دستیاب ہو گا
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



















































