جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اینڈرائڈ سمارٹ فون کا پیٹرن لاک توڑنے کا آسان طریقہ

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اینڈرائڈ سمارٹ فون استعمال کرنے والے افراد موبائل میں موجود قیمتی ڈیٹا کو بچانے کیلئے اکثر پیٹرن لاک کا استعمال کرتے ہیں اور یہ ایک نہایت مفید فیچر بھی ہے تاہم پیٹرن لاک کا بھول جانا بہت سے لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بن جاتا ہے اور اس صورت میں موبائل فون کو ان لاک کرنے کیلئے گوگل اکاﺅنٹ کی ضرورت پڑتی ہے لیکن اگر کسی کو گوگل اکاﺅنٹ کا یوزرنیم اور پاس ورڈ یاد نہ ہو تو پیٹرن لاک کھولنا ناممکن ہو جاتا ہے۔
پریشان مت ہوں کیونکہ اس خبر میں ہم آپ کو گوگل اکاوئنٹ کے بغیر پیٹرن لاک ختم کرنے کا طریقہ بتائیں گے لیکن یہ یاد رکھیں کہ اس طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے آپ کے موبائل فون کی میموری میں موجود تمام ڈیٹا بھی ڈیلیٹ ہو جائے گا تاہم اگر آپ میموری کارڈ استعمال کرتے ہیں تو اس میں موجود ڈیٹا بالکل محفوظ رہے گا۔
گوگل اکاﺅنٹ کے بغیر پیٹرن لاک کیسے کھولنا ہے؟ یہ جاننے کیلئے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کیجئے۔
1:۔ سب سے پہلے سمارٹ فون سے میموری کارڈ نکالیں اور پھر موبائل کو سوئچ آف کر دیں۔
2:۔ سمارٹ فون کے آف ہونے کے بعد Volume up اور Power کے بٹن کو ایک ہی وقت میں دبائیں اور سکرین پر کچھ بھی ظاہر ہونے تک انہیں دبائے رکھیں۔
(نوٹ: سام گلیکسی سیریز کے ہائی اینڈ سمارٹ فونز میں ریکوری موڈ میں جانے کیلئے Power+volumeup+volumedown پریس کریں۔ دیگر کمپنیوں کے موبائلز پر ریکوری موڈ میں جانے کا طریقہ مختلف ہے۔ آپ اپنے ماڈل کی مناسبت سے گوگل پر سرچ کر سکتے ہیں۔
4:۔ اب اپنے موبائل کے والیم بٹن کا استعمال کرتے ہوئے تیسری آپشن پر پر آئیں اور پاور بٹن کے ذریعے کلک کریں۔ اس کے بعد آپ کے سامنے ایک اور سکرین آئے گی جس پر ایک دفعہ Yes اور کئی دفعہ No لکھا ہو گا۔ آپ Yes کی آپشن پر کلک کریں گے تو آپ کا موبائل ڈیٹا ری سیٹ کرنے کے بعد ری سٹارٹ ہو جائے گا اور آ ن ہونے پر بالکل نئی حالت میں ہو گا۔ اب آپ اپنا ملک، وقت اور تاریخ اور دیگر آپشنز کو سیٹ کر کے نئے سرے سے اپنا موبائل استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…