اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

فیس بک پر ہر چیز سرچ ہونے والی کمپنی کے پاس محفوظ رہتی ہے

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہم فیس بک پر جو کچھ بھی سرچ کرتے رہتے ہیں اس کی ہسٹری ویب سائٹ پر محفوظ ہوتی رہتی ہے۔ آپ نے جب کبھی کسی تصویر کو لائیک کیا ہو، کسی پوسٹ پر کوئی کمنٹ کیا ہو یا کسی بھی شخص یا چیز کے متعلق سرچ کیا ہو،فیس بک سب ویب سائٹ پر محفوظ رکھتا ہے اور آپ جب چاہیں دیکھ سکتے ہیں۔یہ تمام ہسٹری آپ کو ایکٹیوٹی لاگ(Activity Log)میں مل جائے گی۔ لیکن فیس بک صرف یہی نہیں کرتا بلکہ آپ کے روئیے پر بھی نظر رکھتا ہے کہ آپ کس طرح کی پوسٹ کر رہے ہیں، کس طرح کی پوسٹ لائیک کر رہے ہیں اور ان پر کمنٹس کر رہے ہیں۔ غرض گوگل کی طرح فیس بک بھی آپ کے ہر اقدام پر نظر رکھتا ہے۔ اس سب کے پیچھے فیس بک کا مقصد صرف آپ کو سرچ کرنے میں آسانی فراہم کرنا ہے۔آپ جو نام ایک بار سرچ کرتے ہیں وہ فیس بک اپنے پاس محفوظ کر لیتا ہے، دوسری بار جب کبھی آپ وہ نام دوبارہ سرچ کرنا چاہتے ہیں تو پہلا حرف درج کرنے پر ہی آپ کے سامنے نتائج آ جاتے ہیں اور آپ پورا نام درج کیے بغیر اپنے مطلوبہ پیج پر چلے جاتے ہیں۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
ایسے میں صرف اس بات کا احتمال ہوتا ہے کہ کوئی بھی شخص آپ کی اس ہسٹری تک رسائی حاصل کر سکتا ہے اور دیکھ سکتا ہے کہ آپ فیس بک پر کس وقت کیا کچھ کرتے رہے ہیں۔ آپ چاہیں تو اس ہسٹری کو ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں یا پھر دوسروں کی اس تک رسائی ختم کر سکتے ہیں۔اس کے لیے آپ اپنے فیس بک پیج پر سرچ بار میں کلک کریں۔ بار کے نیچے نتائج کی فہرست نکل آئے گی۔ اس فہرست کے بالکل اوپر دائیں طرف ایڈیٹ سرچز (Edit searches)کا آپشن آپ کو نظر آئے گا۔ اس پر کلک کرنے سے آپ کے سامنے نئی سکرین نمودار ہو گی جس پر سب سے اوپر کلیئر سرچز(Clear searches) کا آپشن ہو گا۔ اس کے ذریعے آپ اپنی ہسٹری ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نیچے آپ کو اپنی سرچز نظر آ رہی ہوں گی۔ ان میں سے جو سرچ آپ چاہتے ہیں کہ لوگ نہ دیکھتے اس کے دائیں طرف موجود آپشنز میں سے اونلی می(Only me)منتخب کرکے اسے لوگوں کی نظروں سے چھپا سکتے ہیں۔

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…