جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ایسی ویب سائٹ جسپر فیس بک نے پابندی لگا دی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا ویب سائٹس میں ایک دوسرے پر برتری لے جانے کے لیے مقابلہ جاری ہے۔ اس وقت فیس بک اس میدان میں سب سے آگے ہے مگر اس کے باوجود کمپنی کی طرف سے ایسے اقدامات سامنے آتے رہتے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے دیگر کمپنیوں کی طرف سے خطرہ لاحق ہے۔ اب فیس بک نے ایک ایسی سوشل میڈیا ویب سائٹ کے خلاف محاذ کھول لیاجو اس کے پاسنگ بھی نہیں، یہ ویب سائٹ Tsu.co ہے۔ فیس بک نے اپنی ویب سائٹ، فیس بک میسنجر اور انسٹاگرام سے Tsu.coکے لنک ختم کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ اب تک فیس بک 10لاکھ سے زائد ایسی پوسٹس ختم کی جا چکی ہے جن میں Tsu.coکا لنک موجود تھا۔یہی نہیں، اب جو فیس بک صارف بھی اس کمپنی کا لنک شیئرکرے گا اس کا اکا?نٹ بلاک کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھئیے: کیا عمران خان تیسری شادی کرنے والے ہیں ؟ سینئر اینکر کا دلچسپ جواب
فیس بک نے دعویٰ کیا ہے کہ Tsu.coکے لنک سپام(Spam) ہوتے ہیں اور ان سے فیس بک صارفین کو پریشانی ہوتی ہے۔دوسری طرف Tsuکا کہنا ہے کہ فیس بک اپنے اس جارحانہ روئیے سے دونوں کمپنیوں کے مابین مقابلے سے دستبردار ہونا چاہتا ہے۔Tsuکے بانی سیبسٹیان سوبزک (Sebastian Sobczak)کا کہنا ہے ”یہ حیران کن بات ہے کہ فیس بک کے صارفین تمام ویب سائٹس کے لنک پوسٹ کر سکتے ہیں اور انہیں وہاں سے کھول سکتے ہیں مگر صرف ہمارا لنک پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں، کیا ہم انٹرنیٹ پر موجود نہیں ہیں؟“واضح رہے کہ Tsu.coایک چھوٹی سی سوشل میڈیا ویب سائٹ ہے جو حال ہی میں تخلیق کی گئی ہے۔ اس ویب سائٹ کی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے منافع سے اپنے صارفین کو بھی حصہ دیتی ہے۔فیس بک سمیت باقی تمام ویب سائٹ صارفین کے پیجز پر لگائے جانے والے اشتہارات کا 100فیصد منافع خود رکھتی ہیں جبکہ Tsu.coاس میں سے صرف 10فیصد حصہ لیتی ہے جبکہ صارفین کو 45فیصد ادا کرتی ہے۔باقی منافع ان صارفین میں تقسیم کیا جاتا ہے جنہوں نے آپ کو Tsu.coپر آنے کی دعوت دی ہوتی ہے۔

مزید پڑھئیے: آسف علی زرداری اگلے اتوار گرفتار ہونے والے ہیں، ایک سینئر اینکر کا انکشاف



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…