جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ میں پراسرار روشنی ،شدید خوف و ہراس پھیل گیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا (نیوزڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک پراسرار روشنی نے لوگوں میں خوف پھیلا دیا لیکن اس کے فوراً بعد اس کی وضاحت سامنے آگئی۔روشنی کو اورینج کاو¿نٹی اور اس سے ملحق علاقوں میں گزشتہ روز بہت تیزی سے سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا اور اس کے بارے میں انٹرنیٹ پر ہیجان انگیز اندازے لگائے جانے لگے۔اورینج کاو¿نٹی کے پولیس اہلکار نے کہا کہ یہ روشنی بحریہ کے کیے جانے والے تجربے کا نتیجہ ہے جو کہ کیلیفورنیا کے ساحل سے کیا گیا ۔شہری ہوابازی کے اہلکاروں نے اسے ممکنہ طور پر امریکی فوجی سرگرمی سے تعبیر کیا۔آن لائن پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں ایک چمکدار نیلی روشنی کو مخروطی شکل میں آسمان میں بلند ہوتے اور گزرتے ہوئے دکھایا گیا کئی ویڈیوز میں دیر تک اس روشنی کا تعاقب کیا گیا۔کیلیفورنیا میں میڈیا نے بتایا کہ یہ روشنی بغیر اسلحے والی ایک ٹرائڈنٹ میزائل کی تھی جسے یو ایس ایس کینٹکی بحریہ کے آبدوز سے داغا گیا تھا۔سب سے پہلے اس پر صدمے کا اظہار کرنے والوں میں گلوکار جوش گروبان شامل ہیں۔ انھوں لکھا کہ کیلیفورنیا ساحل، کیا ابھی کسی نے وہ دیکھاسان ڈیاگو یونین ٹریبیون کے مطابق پولیس کے فون بج اٹھے اور انھیں کال کرنے والوں نے ’شعلے اور شہابیے سے لے کر اسے جوہری بم تک سے تعبیر کیا۔ایک اخبار نے لکھا کہ روشنی نوایڈا اور ایریزونا ریاستوں تک نظر آئی۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…