جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

مائن کرافٹ کھیلیں اور کیمسٹری سیکھیں

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )دنیا بھر میں لاکھوں بچے کمپیٹر پر ایک ورچوئل کھیل ’مائن کرافٹ‘ کھیلتے ہیں جس میں کھلاڑی مختلف عمارتیں وغیرہ تعمیر کرتا ہے۔ اب اِس کمپیوٹر گیم کے ذریعے سکولوں کے طلبا کو کمیسٹری کی تعلیم بھی دی جا سکے گی۔
برطانیہ کی ہل یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے طلبا کے ایک گروپ نے اِس گیم کا تعلیمی نمونہ یا ورڑن تیار کیا ہے جسے کھیلنے والے خاص طور پر مختلف عناصر کے مالیکیولر ڈھانچے کی تشکیل اور کمیسٹری کو بہتر سمجھ سکیں گے۔اِس کھیل کا مقصد نوجوان سائنسدانوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ تعمیری کاموں میں مشغول کرنا ہے۔مائن کرافٹ کھیلنے والے عمارات اور دیگر مناظر کی تشکیل کے لیے بلاکس کا استعمال کرتے ہیں۔اِس کے علاوہ وہ گیم میں خزانے اور دیگر چیزیں بھی جمع کرتے ہیں۔انتہائی مشکل طلبا نے یہ پروجیکٹ یونیورسٹی آف ہل کے مائن کرافٹ کے ماہر جول ملز اور بائیولوجیکل کمیسٹری کے سینیئر استاد ڈاکٹر مارک لورچ کی مدد سے تیار کیا ہے۔ڈاکٹر لورچ کا کہنا ہے کہ ’عمارتوں کے ڈھانچے، مناظر اور یہاں تک کہ انسانی جسم کی ساخت کے بارے میں جاننے کے لیے مائن کرافٹ ایک شاندار آلہ ہے۔‘
’تو مالیکیولز کیوں نہیں؟‘ہم نے طلبا کی ایک کلاس کو یہ نمونہ دکھایا تو وہ بہت حیران ہوئے کہ مائن کرافٹ کا یہ استعمال بھی ہو سکتا ہے۔‘اِس نے جلد ہی بچوں کو اپنے جانب متوجہ کر لیا۔ یہ طلبا کو مشغول رکھنے اور اِن کو معلومات فراہم کرنے کا ایک بالکل افسانوی راستہ ہے۔‘اِس کے ساتھ ساتھ بچے اِس سے عناصر کی بناوٹ اور مالیکیولز کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکیں گے۔ طالبعملوں نے بچوں کے لیے حیرت زدہ کر دینے والی دیگر بے شمار چیزیں بنائی ہیں جن کو بچوں کو گیم کے اندر تلاش کرنا ہوتا ہے۔ڈاکٹر لورچ کا کہنا ہے کہ ’آپ مالیکیولز کے بارے میں صرف پڑھ یا ا±ن کے بارے میں آگاہی حاصل سکتے ہیں۔ لیکن یہاں ایک پورا خزانوں سے بھرا صندوق ہے جس میں مٹھائی، پہیلیاں اور کوئز ب±ک پڑی ہوئی ہے۔‘کچھ لوگوں کو اِسے ڈھونڈنا آسان لگتا ہے اور کچھ کو انتہائی مشکل۔ اگر آپ اِسے تلاش کر لیں تو اسی دوران شاید آپ تھوڑی سی کمیسٹری بھی پڑھ لیں گے۔رسائیڈاکٹر لورچ کا کہنا ہے کہ ’اگر ہم پاور پوائنٹ کی پریزنٹیشن کے بجائے یہ معلومات مائن کرافٹ کی دنیا میں دے سکیں اور بچوں کو دکھا سکیں کہ وہ اِس تک کیسے پہنچ سکتے ہیں تو وہ ضرور اِس میں جانا اور اِس کے بارے میں جاننا پسند کریں گے۔ہل ٹیم اِس وقت مختلف یونیورسٹیوں تک رسائی کے ایک منصوبے کے تحت لندن کے سکینڈری سکولوں میں مول کرافٹ نامی اپنی گیم کی آزمائش کر رہے ہیں۔
لیکن بنیادی سائنس کی تعلیم دینے کے لیے اِس کا استعمال پرائمری سکولوں میں بھی کیا جا سکتا ہے جیسا کہ ایٹم کس طرح مل کر مالیکیول بناتے ہیں۔
یہ مائن کرافٹ کی تعلیمی لائبریری میں شاگروں اور ا±ستادوں دونوں کے لیے دستیاب ہے۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بچوں کو سائنسی موضوعات میں مشغول رکھنے کے لیے مائن کرافٹ کا استعمال کیا گیا ہو۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…