جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

خبردار! آتش بازی بہرہ بنا سکتی ہے، ماہرین

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) شادی اور دیگر خوشی کے مواقع پر زور دار دھماکوں سے آتش بازی کے گولے چھوڑے جاتے ہیں جس سے آسمان پر ہر طرف رنگ برنگی روشنی پھیل جاتی ہے لیکن اب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آتش بازی کے گولوں کی آواز سے لوگ سماعت سے محروم ہوسکتے ہیں اس لیے آتش بازی سے دور رہیں۔برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آتش بازی کے لیے 155 ڈیسی بلز کی طاقت کے گولے استعمال کرتے ہیں جب کہ اس کی حد 120 ڈیسی بلز ہے لہٰذا ان گولوں کی آواز اس قدر زور دار طریقے سے کانوں سے ٹکراتی ہے کہ جس سے قریب کھڑا کوئی بھی شخص بہرہ ہوسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 80 ڈیسی بلزوالے گولوں سے بصارت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ شروع ہوجاتا ہے۔ سینئر آڈیولوجسٹ لوئیس ہارٹ کا کہنا ہے کہ 80 ڈیس بلز سے زائد آواز والے آتش بازی کے گولے قریبی عمارتوں کے باعث کم یا زیادہ گونج پیدا کرسکتے ہیں جوسماعت کیلئے نقصان دہ ہے۔ ایری کونکو کی تحقیق کے مطابق 100 ڈیسی بلز کے گولوں کی آواز گن فائر کے برابر ہے اس لیے اس سے سماعت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…