جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

زلزلے کے دوران لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے گوگل نے سروس شروع کردی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان اورافغانستان کے مختلف حصوں میں شدید زلزلے کے بعدلاپتہ افراد کی تلاش کے لئے دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے سروس شروع کردی ہے،گوگل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق لاپتہ افرادکی تلاش کے لئے شروع کی گئی اس سروس میں کوئی بھی شخص کسی بھی مقام سے لاپتہ ہونے والے کے بارے میں بتا سکتا ہے،اسی طرح زلزلے کے بعد لاپتہ ہونے والا بھی اپنے بارے میں گوگل پراطلاع دے سکتا ہے،اس سلسلے میں اکٹھا ہونے والا تما م ڈیٹا دنیا بھرمیں ہرکسی کی رسائی میں ہوگااورزلزلے کے بعد لاپتہ ہونے والوں کو اپنے پیاروں سے ملانے کا ذریعہ بنے گا،گوگل نے یہ سروس سب سے پہلے دوہزاردس میں ہیٹی میں آنے والے زلزلے کے بعد شروع کی،اس کے بعد دوہزارپندرہ میں مقبوضہ کشمیراورنیپال میں آنے والے زلزلوں کے دوران بھی گوگل نے یہ سروس شروع کی تھی۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…