اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اگر تو آپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر خوشی کا اظہار ہاہا سے کرتے ہیں تو مبارک ہو آپ کی طرح 51 فیصد سے زائد لوگ بھی مسرت کا اظہار اسی طرح کرتے ہیں۔یہ دلچسپ انکشاف فیس بک کی اپنی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک پر 51.4 فیصد افراد خوشی کے اظہار کے لیے ہا ہا، 33.7 فیصد مسکراہٹ کے کارٹونز، 12.7 فیصد ہی ہی جبکہ 1.9 فیصد lol کو اپناتے ہیں۔ تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ 46 فیصد کے قریب افراد ایک ہفتے میں محض ایک بار ہی کسی بھی طریقے سے ہنسنے کا اظہار کرتے ہیں۔ فیس بک کے مطابق 52 فیصد ہنسی کے اظہار کے لیے ایک ہی انداز کو اپناتے ہیں اور بمشکل 20 فیصد 2 مختلف طریقوں کو آزماتے ہیں۔ فیس بک کے محققین نے یہ نتیجہ نکالنے کے لیے مئی کے آخری ہفتے میں فیس بک کی پوسٹس اور کمنٹس کا جائزہ لیا۔ محققین کا کہنا تھا کہ نوجوان اور خواتین کارٹون اسمائلیز یا اموجیز کو ترجیح دیتے ہین جبکہ مردوں کی پسندیدہ ہنسی ہاہا اور ہی ہی ہے۔
فیس بک کی دلچسپ تحقیق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
کونسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
-
سرکاری ملازمین کا جی پی فنڈ کتنا ہوگا؟ نوٹیفکیشن جاری
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی



















































