لندن(نیوزڈیسک)نیپال اور بھارت تباہی کے دھانے پر۔سائنسدانوں کے اعلان نے کھلبلی مچادی،سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ مغربی نیپال اور شمالی بھارت میں مستقبل میں ایک بڑا زلزلہ آنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔نئے اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ رواں برس اپریل میں نیپال میں آنے والے زلزلے سے وہ تمام توانائی خارج نہیں ہوئی جو کہ زیرِ زمین جمع ہے بلکہ یہ دباو¿ مغرب کی جانب منتقل ہوگیا ہے۔یہ تحقیق جیو سائنس اور سائنس نامی رسالوں میں شائع ہوئی ہے اور اس کے مصنفین کا کہنا ہے کہ اس دریافت کے بعد اب مذکورہ علاقے کی زیادہ نگرانی کی ضرورت ہے۔کیمبرج یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڑاں فلیپ ایوویک نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا: ’یہ وہ علاقہ ہے جو توجہ کا طالب ہے۔ اگر آج کوئی زلزلہ آتا ہے تو وہ صرف مغربی نیپال ہی نہیں شمالی بھارت کےگنجان آباد علاقوں کی وجہ سے تباہ کن ہو گا۔‘نیپال میں رواں برس س7.8 شدت کے زلزلے سے نو ہزار افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی اور بےگھر ہوئے تھے۔یہ زلزلہ اس علاقے میں آیا جہاں انڈین ٹیکٹونک پلیٹ شمال کی جانب یوریشیئن پلیٹ میں دھنستی ہے اور اس کی وجہ سے یہاں زمین سالانہ دو سنٹی میٹر کی شرح سے حرکت کر رہی ہے۔ان دونوں پلیٹوں کا سرحدی علاقہ آپس میں دھنسنے کی وجہ سے بند ہو چکا ہے اور یہاں جمع ہونے والی توانائی کسی بڑے زلزلے کے نتیجے میں ہی خارج ہو سکتی ہے۔25 اپریل کو آنے والے زلزلے سے اس توانائی کا جزوی اخراج ہی ہوا ہے۔یہ زلزلہ اس علاقے میں آیا جہاں انڈین ٹیکٹونک پلیٹ شمال کی جانب یوریشیئن پلیٹ میں دھنستی ہے،پروفیسر ایوویک کا کہنا ہے کہ ’اگر زلزلے سے اس بند حصے میں دراڑیں پڑتیں جو ہمالیہ کے دامن تک جاتیں تو نیپال کے زلزلے کی شدت کہیں زیادہ ہوتی۔‘تاہم ان کا کہنا ہے کہ چونکہ ایسا نہیں ہوا اس لیے کچھ دباو¿ مغرب کی جانب منتقل ہو گیا ہے اور یہ علاقہ نیپال میں پوکھرا کے مغرب سے بھارت میں دہلی کے شمالی علاقوں تک پھیلا ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’فی الوقت تو ہم مغربی نیپال کے بارے میں زیادہ فکرمند ہیں۔‘ماہرین کے مطابق اس علاقے میں ایک بڑا زلزلہ آنے کا وقت آ چکا ہے۔ یہاں 1505 میں بڑا زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 8.5 سے زیادہ تھی۔محققین کا کہنا ہے کہ اب جبکہ دباو¿ بھی اسی علاقے کی جانب منتقل ہوا ہے تو وہ پانچ سو برس سے جمع ہونے والی توانائی میں شامل ہو کر تباہی لا سکتا ہے۔ان کے مطابق اگرچہ زلزلے کی آمد کا درست اندازہ لگانا ناممکن ہے لیکن اب مغربی نیپال کے مذکورہ علاقے کی مسلسل نگرانی کی جانی چاہیے۔زلزلے سے اس بند حصے میں دراڑیں پڑتیں جو ہمالیہ کے دامن تک جاتیں تو نیپال کے زلزلے کی شدت کہیں زیادہ ہوتیپروفیسر ایوویک کے مطابق ’ہم لوگوں کو خوفزدہ نہیں کرنا چاہتے لیکن ضروری ہے کہ انھیں خبر ہو کہ وہ اس علاقے میں مقیم ہیں جہاں توانائی کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’نیپال میں بہت سے خاندان اپنے مکانات تعمیر کر رہے ہیں جن میں زلزلے کا خیال نہیں رکھا جا رہا۔ ضروری ہے کہ ایسے چھوٹے مکانات بنائے جائیں جو بڑے زلزلوں کو سہار سکیں۔‘اس تحقیق پر تبصرہ کرتے ہوئے اوپن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈیوڈ رودری کا کہنا ہے کہ ’نگرانی کا طریقہ اب اتنا جدید ہو چکا ہے جہاں ہم ایک بڑے زلزلے کے آنے سے چند منٹ قبل یہ جان سکتے ہیں کہ کیسے پہلے سے بند فلاٹ لائن کھل گئی۔‘پروفیسر ایوویک کا کہنا ہے کہ ’جب میں نے نیپال میں کٹھمنڈو کے قریب 7.8 شدت کے زلزلے کا سنا تو میں تین سے چار لاکھ افراد کی ہلاکت کی خبر سننے کے لیے تیار تھا۔ تاہم اس زلزلے نے اتنی توانائی خارج نہیں کی جو کٹھمنڈو کی چھوٹی عمارتوں کے لیے تباہ کن ہوتی۔‘
نیپال اور بھارت تباہی کے دھانے پر۔برطانوی سائنسدان کے انکشاف نے کھلبلی مچادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
دکانوں اور مارکیٹس کے نئے اوقات کار جاری، اب کتنے بجے بند ہوں گی؟
-
190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ سنادیا
-
بہت جلد پٹرول قیمتوں میں کمی کا عندیہ
-
آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)
-
سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
-
اطالوی وزیراعظم کا اپنی نازیبا تصویر پر ردعمل
-
بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف! بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
معروف اداکار کی سیاسی جماعت بازی لے گئی
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
ٹرمپ نے اپنی اور کابینہ ممبرز کی نیم برہنہ تصویر پوسٹ کردی
-
پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کو 3 ہزار روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے



















































